بھٹکل تعلقہ کے شرالی میں فورلین ہائی وے کے لئے باربار سروے؛ عوام پریشان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd March 2017, 5:23 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:23/مارچ(ایس اؤ نیوز)اترکنڑا ضلع میں فورلین تعمیر ی کام بڑی تیز رفتاری کے ساتھ جاری ہےاور کئی مقامات پر کام تکمیل کے قریب ہے، لیکن بھٹکل کے شہری حدود میں ابھی تک کام کے کوئی آثار نظر نہیں آرہے ہیں اُدھر  بھٹکل تعلقہ کے شرالی میں بھی شاہراہ کے سروے کا کام ادھورا ہے۔ مہینہ میں د و تین مرتبہ شرالی کےحدود میں سروے کرنا عام ہونے سے مکینوں ، باکڑا دکانداروں ، آٹو رکشا ڈرائیورسمیت کئی بیوپاریوں کے لئے بار بار کا سروے پریشانی کا باعث بن گیا ہے۔

عوام نے شکایت کی ہے کہ گذشتہ دو سالوں سے فورلین شاہراہ کی تعمیر کا کام جاری ہے، عوام نے نئی چمکتی شاہراہ کو دیکھنے کے لئے جو بھی تکالیف ہورہی تھیں اس کو  نظر انداز کررہے تھے، مگر اب رفتہ رفتہ یہ کام اب گلے کی ہڈی بنتا  جارہا ہے۔

 ضلع کے بقیہ تعلقہ جات میں معینہ وقت پر کام ختم ہورہاہےتو بعض مقامات پر سروے کا کام بھی نہیں ہواہے، ان میں سے ایک شرالی بھی ہے۔ عوام نے بتایا کہ ہرماہ نیشنل ہائی وے اتھارٹی کے افسران تین چار بار سروے کرتے ہیں،آخر شہری حدود میں کتنی وسعت کے ساتھ فورلین کی تعمیر ہوگی ابھی تک مقامی عوام کو پتہ نہیں چل پارہاہے، بتایا جاتا ہے کہ  کبھی 45میٹر کا سرو ے ہورہا ہے تو کبھی 30میٹر کا ۔ بتایا جارہا ہے کہ سروے کرنے والے خود انجنئیر صاحب بھی پیچیدگی کا شکار ہیں۔ اگر 30میٹر کی وسعت دے کر فورلین کی تعمیر کرتےہیں تو شہری حدود کے لئے کوئی سہولت نہیں  ہے، کیونکہ ا تنی وسعت سے سرویس روڈ، نقشہ وغیرہ نہیں ہوگا، گنجانی زیادہ ہوگی۔ اسی طرح کچھ لوگوں کا کہنا ہے کہ 45میٹر کی وسعت دے کر فورلین کی تعمیر کی جاتی ہے تو سبھی کو سہولت ہوگی۔ عوام سوال کررہے ہیں کہ کیا اتھارٹی والے صرف سروے میں ہی دن گزاریں گے یا کچھ کام بھی ہوگا۔ اسی طرح عوام کا کہنا ہے کہ اگر شہری حدود میں 30میٹر کی وسعت ہی حتمی ہوتی ہے تو شرالی کے وینکٹاپور برج سے سارداہولے برج تک فلائی اوور تعمیر کی جائے تاکہ مقامی عوام کو سہولت ہو۔ اورباربار سروے کرنے کے بجائے فوری طورپر تعمیری کام شروع کرکے مکینوں، دکانداروں اور دیگر عوام کو راحت مل سکے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...