بھٹکل:21/جون (ایس اؤنیوز)یوگا سے جہاں بہترین زندگی جینے کا سلیقہ آتاہے وہیں جسم کو کئی بیماریوں سےنجات دیتے ہوئے ایک دوائی کے طورپر کام کرنے کا شرالی کے ڈاکٹر وی آر سراف نے خیال ظاہر کیا۔
وہ یہاں دی نیو انگلش پی یو کالج میں عالمی یوم یوگا کی مناسبت سے منعقدہ پروگرام میں خطاب کررہے تھے۔ انہوں نے یوگا کے مختلف قسم اگینان یوگا، شکتی یوگا، کرم یوگا اور راج یوگا کے ساتھ اشٹانگ یوگا کی باقاعدہ عملی نمائش کرتے ہوئے طلبا کو جانکاری دی ۔ پرنسپال ویریندر شانبھاگ نے پروگرام کی صدارت کی۔ طالبہ ارچنا ہیبار اور ساتھیوں نے پرارتھنا کی ۔ شہاب الدین نے استقبال کیا۔ شماز شیخ نے شکریہ اداکیا۔ پریانکا شرور نے نظامت کی۔ طلبا روہیت، یوگیش، گروراج اور سومنت نے یوگا کے مختلف طریقوں کی نمائش پیش کی۔