بھٹکل :4مارچ کو کریکال سمندرکنارے نامدھاری دھیان کوٹیر کا افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 14th February 2018, 9:27 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:14/ فروری (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے کریکال سمندر کنارے نوتعمیرشدہ دھرمستھل اجیرے کے شری رام اکشھتر دھیان کوٹیر عمارت کا افتتاح 4مارچ کو ہوگا۔بدھ کو آسارکیری وینکٹ رامن ہال میں منعقدہ پریس کانفرنس میں اکھشتر کے شری برہمانند سرسوتی سوامی جی نےاس بات کی اطلاع دی۔

پریس کانفرنس میں بتایا گیاکہ 4مارچ کو منعقد ہونے والے افتتاحی پروگرام کی نگرانی برہمانند سوامی جی کریں گے تو ضلع انچارج وزیر آر وی دیش پانڈے عمارت کا افتتاح کریں گے۔ رکن اسمبلی منکال وئیدیا صدارت کریں گے۔ مہمان خصوصی کی حیثیت سے راجیہ سبھا کے ممبر بی کے ہری پرساد، دکشن کنڑا ضلع نگراں کار وزیر بی رماناتھ رائی ، سابق وزیر شیوانند نائک، سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک، اُڈپی کے سابق وزیر رگھوپتی بھٹ، اترکنڑا ضلع بی جے پی صدر کے جی نائک، ضلع کانگریس صدر بھیمنانائک، نامدھاری سنگھکے سابق صدرایل ایس نائک، جے این نائک، سرسی ماری کامبا مندر کے صدر وینکٹیش نائک شریک ہونگے۔ اس موقع پر مندر انتظامیہ کے صدر ایم آرنائک، سکریٹری راجیش نائک، شری دھرنائک، جے نائک، ایل ایس نائک، کمٹہ کے سورج نائک، آر جی نائک، سداپور کے بھیمنانائک، شری نواس نائک، ہوناور بھٹکل نامدھاری طبقے کے اہم ذمہ داران اور ضلعی لیڈران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔