بھٹکل:سرکاری پی یوکالج میں این ایس ایس اورائکو کلب کا افتتاح

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 11th September 2017, 9:02 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:11/ستمبر (ایس اؤنیوز)بھٹکل کی سرکاری پی یوکالج ہڈین میں این ایس ایس شعبہ اور ائکو کلب کا ہیسکام کے ڈائرکٹر اور کالج ترقی بورڈ کے نائب صدر منجوناتھ نائک کروالی نےافتتاح کرنےکے بعد خطاب کرتے ہوئے کہاکہ طلبا میں سماجی خدمات کا جذبہ ہونا چاہئے۔ نظم وضبط، صبر ، برداشت ، یک جہتی ، ہم آہنگی ، مساوات طلبا کی زندگی کے لئے کافی اہمیت رکھتے ہیں، یہ تمام خصوصیات این ایس ایس سے حاصل ہونے کی بات کہی۔

مہمان خصوصی کی حیثیت سے یلووڑی کووؤر گرام پنچایت کی صدر سوشیلا ایم نائک نے خطاب کرتےہوئے کہاکہ شخصی تعمیر ، قائد انہ صلاحیت ، قومی یک جہتی ، خدمت کا جذبہ طلبا میں پیدا کرنے کے لئےاین ایس ایس ممد و معاون ہے۔ کالج ترقی بورڈ کے ممبر گنیش شیشگری ، گرام پنچایت کے نائب صدر عبدالرزاق، ممبر منجوگونڈ نے بھی موقع کی مناسبت سے خطاب کیا۔ کالج پرنسپال وسنت راؤ گاؤنکر نے صدارت کرتے ہوئے کہاکہ این ایس ایس کے ذریعے ناخواندہ اور خواندہ افراد کے درمیان رابطہ پیدا کرتے ہوئے ایک نئے سماج کی تعمیر کرنےکا اہم مقصد ہے۔ منصوبہ جات افسر منجوناتھ نائک نے افتتاحی کلمات پیش کئے۔ ممتا اور ساتھیوں نے پرارتھنا کی۔ رمانند نائک نے استقبال کیا ، لتا اور ساتھیوں نے این ایس ایس کا ترانہ پیش کیا۔ رام ناتھ نائک نے شکریہ اداکیا۔ طالبہ گیتا ٹی نائک نے نظامت کی۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔