بھٹکل:10؍ڈسمبر (ایس او نیوز)پرورگا میں پردھان منتری روزگار یوجنا کے تحت ہوٹل دانش سے کونور تک نئی تعمیر کی جانے والی سڑک کا رکن اسمبلی سنیل نائک نے جمعرات کو پوجا کرتے ہوئے تعمیراتی کام کا افتتاح کیا۔
اس موقع پر تعلقہ پنچایت ممبر ہنومنت نائک، ٹھیکدار ایشور نائک، سریش نائک، منجومنجو موگیر، مادیو نائک، باشاہ، لکشمی نارائن نائک، درگپا نائک وغیرہ موجود تھے۔