پورےملک کو بجلی فراہم کرنے والے بھٹکل میں بجلی کی قلت برداشت نہیں کریں گے؛ رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے ہیسکام کو دیا انتباہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 21st January 2017, 12:32 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:20/جنوری  (ایس او نیوز)ہمارے ہاں پیدا کی جانے والی بجلی پورے ملک میں سپلائی کی جاتی ہے،ہم خود دوسروں کو بجلی فراہم کرنےکے بعد بھی  بھٹکل ودھان سبھا حلقہ میں بجلی کی قلت ہوتی ہے تو کسی بھی حال میں ہم اسے برداشت نہیں کریں گے۔ اس بات کا انتباہ رکن اسمبلی منکال وئیدیا نےدیا۔

وہ یہاں مرڈیشور میں 24x7گاہک خدمات مرکز اور ہیسکام مرڈیشور اور منکی فیڈر کاافتتاح کرنےکے بعد خطاب کررہے تھے۔ گذشتہ 3سالوں میں بھٹکل ہوناور حلقہ میں بجلی مسائل کو حل کرنےکے لئے ایمانداری کےساتھ کوشش کیا ہوں، امید بھی ہے کہ مکمل حل نکلے گا۔ بجلی کے کھمبے، ٹرانسفارمر وغیرہ کی کمی نہیں ہے ، افسران ، لائن مین جیسے عملے کو اچھی خاصی تعداد میں تقررکیا گیا ہے ، بھٹکل کے لئے اب تک 50کروڑ روپئے کی امداد منظور ہوئی ہے، بھٹکل کے بجلی گاہک بڑی ایمانداری کے ساتھ ماہانہ 4کروڑروپیوں کا بل ادا کرتے ہیں، یہاں سے جو نفع ہورہاہے اس کو میں نے ریاست کے بجلی وزیر کے سامنے بہت ہی واضح انداز میں رکھا ہوں، اب یہاں کسی بھی حال میں بجلی کٹوتی کو موقع نہیں دیں گے، بجلی اشیاء کے لئے کاروار کا رخ کرنے کی ضرورت نہیں ہے ، ہر ایک چیزیں یہیں مہیا کی گئی ہیں۔ بہت جلد ہوناور میں ہیسکام کا زونل آفیس اپنا کام شروع کرے گا ، مرڈیشور اور منکی کے لئے الگ سے فیڈر مہیا ہونے کےنتیجےمیں علاقہ میں بجلی کٹوتی کا مسئلہ نہیں ہوگا۔ کسانوں اور عوام کو زیادہ سہولیات فراہم کی گئی ہے۔ ڈائس پر ہیسکام کے  ڈائرکٹر منجوناتھ نائک کراولی ، تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک، ہوناور تعلقہ پنچایت صدر انییا، منگلا ایشور نائک، ناگرتنا پڈیار، وامن نائک، سندھو بھاسکر نائک، ہیسکام ضلع انجنئیر جی بی ہڈولکر ، بھٹکل ہیسکام انجنئیر منجوناتھ وغیرہ موجود تھے۔ رمیش میستا نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات پیش کئے تو موہن نے پرارتھنا کی۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...