بھٹکل میں آر ٹی ای کے نئے اصولو ں سے دیہی طلبا کے ساتھ نا انصافی ؛ پنچایت میٹنگ میں ممبران نے اُٹھایا سوال

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th March 2017, 12:59 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:24/مارچ(ایس اؤ نیوز)حکومت کی طرف سے حقِ تعلیمی ایکٹ (آر ٹی ای ) کے تحت جاری کردہ نئےاصول و ضوابط کی وجہ سے دیہی علاقہ کے غریب طلبا کے ساتھ ناانصافی ہورہی ہے۔ تعلقہ کے دس سے زائد گرام پنچایتوں کے غریب طلبا کو آرٹی ای کے تحت درخواست دینے کی سہولت سے محروم کیا گیا ہے۔ جمعہ کو منعقدہ پنچایت کی عام میٹنگ میں اسٹائنڈنگ کمیٹی کے چیرمین وشنو دیواڑیگا نے اس معاملے پر سخت اعتراض اُٹھایا۔

 تعلقہ پنچایت صدر ایشو رنائک ، ممبر ہنومنت نائک وغیرہ نے بھی وشنو دیواڑیگا کی حمایت کرتے ہوئے کہا کہ آر ٹی ای کے تحت غریب بچوں کے داخلے صرف شہری حدود تک ہی محدود کیاجاتاہے تو ہمیں اس کی ضرورت نہیں ہے ۔ بی ای اؤ وینکٹیش پٹگار نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ یہ مرکزی حکومت کا منصوبہ ہے، متعلقہ گرام پنچایت ، پٹن پنچایت ، بلدیہ حدود والے آرٹی ای کے تحت لوگوں کو عرضی دینے کا موقع فراہم کیا گیا ہے۔ شہری علاقہ حدود میں زیادہ اسکول ہونے کی بات صحیح ہے، لیکن ہم کچھ نہیں کرسکتے، انہوں نے اس سلسلے میں میٹنگ میں منظورہ کردہ قرار داد کو اعلیٰ افسران تک پہنچائے جانےکی با ت کہی۔ گرما کی چھٹیوں میں بھی دوپہر کے کھانے کو جاری رکھنے کی بات کہتے ہوئے پنچایت آفیسر سی ٹی نائک نے کہاکہ اس سلسلے میں سب سے پہلے والدین کو سمجھاکر کھانے کے مرکز کی نشاندہی کرنی ہوگی ، پھر اس کے بعد جو طلبا دوپہر کا کھانا چاہتے ہیں اور جو نہیں چاہتے ان کے سرپرستوں سے حلف نامہ لے کر ضروری اقدامات کرنے کےلئے بی ای اؤ کو ہدایات دیں۔

پنچایت ممبر مالتی دیوڑیگا نے کہا کہ فاریسٹ حقوق کو لے کر اے سی کی قیادت میں ہونے والی میٹنگ میں فاریسٹ حق کمیٹی کے صدر کو شرکت کا موقع نہیں دیا گیا ہے، انہیں عرضیوں کی جانچ کی معلومات بھی نہیں دی جاتی ہے، لیکن عوام انہی سے معلومات کی جانکاری پوچھتے ہیں، انہوں نے سوال کیا کہ ایسا کرنے کی صورت میں اس کا حل کیا ہے ؟  سماجی فلاح وبہبودی آفیسر ونایک نے وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ اصول کے مطابق صدر کو میٹنگ کے لئے مدعو نہیں کیا جاسکتا۔ لیکن عرضیوں کے متعلق مکمل جانکاری صدر اور ممبران کو وقت پر دی جاتی ہے ۔ نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا بھی میٹنگ میں موجود تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں ووٹر بیداری مہم؛ سرکاری افسران نے طلبہ کے ساتھ نکالی ریلی؛ سو فیصد ووٹنگ کویقینی بنانے کی کوششیں

بھٹکل میں  صد فیصد ووٹنگ کا ٹارگٹ لے کر   اُترکنڑاضلعی انتظامیہ،  ضلع پنچایت، بھٹکل تعلقہ انتظامیہ اور تعلقہ پنچایت کے زیراہتمام  بھٹکل کے سرکاری آفسران  نے کالج طلبہ کو ساتھ لے کر  ووٹنگ بیداری مہم  کے تحت شاندار ریلی نکالی اور عوام پر زور دیا کہ وہ  کسی بھی صورت میں اپنی ...

بھٹکل میں مسلم رپورٹروں کی طرف سے غیر مسلم رپورٹروں کوپیش کی گئی عید الفطر کی مٹھائیاں

ورکنگ جرنلسٹ اسوسی ایشن   بھٹکل  کے مسلم رپورٹروں کی طرف سے بھٹکل کے غیر مسلم رپورٹروں کو عید الفطر کی مناسبت سے مٹھائیاں تقسیم کی گئیں اور اُنہیں عید کے تعلق سے  معلومات فراہم کی گئیں۔

بھٹکل: پی یو سی دوم میں انجمن پی یو کالج(بوائز) کو سائنس اسٹریم میں ملی صد فیصد کامیابی

سکینڈ پی یو سی  سائنس اسٹریم میں  انجمن بوائز پی یو کالج کو صد فیصد کامیابی ملی ہے، اور 61  طلبہ میں سے سبھی 61 طلبہ کامیاب ہوگئے ہیں۔ اس بات کی اطلاع کالج پرنسپال  یوسف کولا  نے دی۔یاد رہے کہ 10 اپریل کو آن لائن کے ذریعے نتائج ظاہر کئے گئے تھے،  لیکن  اب    پی یو  بورڈ  کی طرف سے ...

کنداپور میں دستور کی حفاظت کے لئے دلت تنظیموں کی ریلی 

دیش کا دستور وضع کرنے والے ڈاکٹر بھیم راو امبیڈکر کے 133 ویں جنم دن پر  کنداپور شاستری سرکل کے پاس منعقدہ دلت تنظیموں اور دیگر ہم خیال اداروں کی مشترکہ ریلی سے خطاب کرتے ہوئے سینئر دانشور پروفیسر فنی راج نے کہا کہ اس وقت ملک میں دستوری مراعات اور حقوق کو ختم کرنے کی کوشش کی جا ...

منگلورو میں وزیر اعظم مودی کا زبردست روڈ شو 

پارلیمانی الیکشن میں منگلورو حلقے سے بی جے پی امیدوار کیپٹن برجیش چوٹا اور اڈپی - چکمگلورو حلقوں سے بی جے پی امیدوار کوٹا سرینواس پجاری کے حق میں تشہیری مہم کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی نے منگلورو شہر میں ایک زبردست روڈ شو کیا جس میں بی جے پی کارکنان، لیڈران اور عوام کے ایک جم ...