بھٹکل سے کاروار تک تعمیر کی جانےو الی قومی شاہراہ میں کروڑوں روپئے گھپلہ کا الزام : سی بی آئی جانچ کا مطالبہ کرتے ہوئے بھٹکل ناگریک ویدیکے کا ڈی سی کے نام میمورنڈم
بھٹکل:23؍فروری (ایس او نیوز)اترکنڑا ضلع میں بھٹکل سے کاروار تک تعمیر کی جارہی قومی شاہراہ کی تعمیراتی کاموں میں بہت ساری گھپلہ بازی ہوئی ہے ۔ اس تعلق سے سی بی آئی جانچ کی مانگ کرتے ہوئے بھٹکل ناگریک ویدیکے نے اسسٹنٹ کمشنر کی معرفت ضلع ڈپٹی کمشنر کو میمورنڈم سونپاہے۔
میمورنڈم میں کہاگیا ہے کہ بھٹکل ، کاروار، کمٹہ میں نیشنل ہائی وے اتھارٹی اور ریاستی حکومت کے افسران ، اور وزراء کچھ مفاد پرستوں کے دباؤ میں این ایچ اتھارٹی سے جاری کردہ نوٹی فکیشن میں قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے ترمیم کرکے نفاذ کررہے ہیں۔
میمورنڈم میں کہا گیا ہے کہ گزٹ نوٹی فکیشن کے بعد اس میں ترمیم کرنے کا ریاستی حکومت کو کوئی اختیار نہیں ہوتا، اس کے باوجود افسران غیر قانونی طورپر کچھ مقامات پر 30میٹر چوڑاءی اور کچھ مقامات پر 20میٹر کی توسیع کرتے ہوئے اپنی من مانی کے تحت قومی شاہراہ کا کام آگے بڑھارہے ہیں۔
ناگرک ویدیکے نے میمورنڈم میں اس بات کا خدشہ ظاہر کیا ہے کہ ان سب کو باتوں کو دیکھتے ہوے اس میں سینکڑوں کروڑ روپیوں کا گھپلہ نظر آرہا ہے، ویدیکے نے حکومت سے مطالبہ کیا ہے کہ معاملے کی سنگینی کو دیکھتے ہوئے حکومت فوری طورپر سرکار کو ہونے والے نقصان کو بچائیں اور ضرور ی قدم اُٹھایں۔ اس موقع پر وکیل دتاتریہ نائک، ایرا نائک، شیوکمار نائک، ایشور نائک، منجوناتھ نائک، ناگیندر نائک وغیرہ موجود تھے۔