اترکنڑا اور شیموگہ اضلاع کے مختلف مقامات پر آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ وومنس ونگ کا دورہ : معاشرے کی اصلاح میں خواتین و طالبات کا اہم کردار :ڈاکٹر آصفہ نثار

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th December 2018, 7:35 PM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل:6؍ڈسمبر (ایس او نیوز) معاشرے کی اصلاح میں خواتین اور طالبات  کی ذمہ داریوں کے تعلق سے اُن میں بیداری پیدا کرنے  کامقصد لے کر  آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ ویمنس ونگ اینڈ سوشیل ریفارم آرگنائزیشن ٹرسٹ کرناٹکا کاایک  وفدکوآرڈنیٹر ڈاکٹر آصفہ نثار کی قیادت میں شیموگہ اور اترکنڑا اضلاع کے مختلف مقامات کا کیا گیا دورہ   کامیاب رہا اور تمام علاقوں میں خواتین نے بڑھ چڑھ کر حصہ لیا۔

 یکم ڈسمبر سے5ڈسمبر وفد نے بھٹکل ، سرسی ، مرڈیشور ، شیموگہ ، ساگر اور شکاری پور کا دورہ کیا۔ متعلقہ مقامات میں اسکولس اور کالجس کا دورہ کرتے ہوئے لکچرر حضرات اور طالبات سے ملاقات کرنے کے ساتھ ساتھ  تعارفی، بیداری پروگرام اور ورکشاپ کا انعقاد کیاگیا جس میں  خواتین اور طالبات کی کثیر تعداد نے شرکت فرمائی۔

بھٹکل کی جامعات الصالحات ، نیو شمس اسکول وغیرہ پر منعقد ہوئے پروگرام میں ڈاکٹر آصفہ نثار نے خصوصی خطاب کے ذریعے  اصلاح معاشرے میں طالبات کے رول پر روشنی  ڈالی اور معاشرے کی برائیوں کے ازالے کو لے کر خواتین وطالبات سےتبادلہ خیال کیا۔ اس موقع پر انہوں نے موبائیل ، انٹرنیٹ، سوشیل میڈیا کے غلط استعمال ، طلبا و طالبات کی بے راہ روی جیسے موضوعات  پر بات کرتے ہوئے ان کی ذمہ داریوں سے آگاہ کرایا۔ خواتین وطالبات کو باور کرایا کہ دین اور دنیا الگ الگ نہیں ہیں معاشرے کی اصلاح کا واحد حل یہی ہے کہ ایمان پر مکمل قائم رہ کر نکاح کو انجام دیں، اپنے تمام مسائل کو قرآن و سنت کی روشنی میں حل کریں، اپنی زندگی میں عملی جامہ پہنائیں ، والدین اور بچوں کے درمیان عزت واحترام کا رشتہ قائم کرنے کی بات کہی۔

اس موقع پر کئی لڑکیوں نے سوالات بھی کئے جن کا ڈاکٹر آصفہ نثار نے اطمینان بخش جواب دئیے۔  اسی طرح ایک روزہ ورکشاپ بھی منعقد کیاگیا جس میں ڈیڑھ ہزار  سے زائد خواتین وطالبات شریک رہیں۔شکاری پور کے مدرسہ زبیدہ للبنات ، ہائی اسکول اور پی یو کالج میں بھی پروگرام ہوا ۔  وفد میں محترمہ رحمت النساء صاحبہ کنوینر S. R. O. T شیموگہ یونٹ، محترمہ سلمہ یاسمین صاحبہ رُکن S.R.O.T شیموگہ، محترمہ عائشہ کُلثوم صاحبہ رُکُن JIH شیموگہ ،محترمہ نبیرہ صاحبہ پرنسپل الکوثر کالج بھٹکل اورمحترمہ نجمہ نازنین صاحبہ رکُن S. R. O. T بینگلور شامل تھیں ۔ بعض مقامات پر وفد کے دیگر ممبران نے بھی اپنے خیالات کا اظہار کیا۔میڈیا سے گفتگو کرتے ہوئے محترمہ ڈاکٹر آصفہ نثار نے بتایا کہ  ہر جگہ تمام تنظیموں اور جماعتوں کے تعاون سے دورہ نہایت کامیاب رہا۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

بیدر میں وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم مودی پر کی سخت تنقید 

بیدر کے انتخابی دورہ پر کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدرامیا نے وزیراعظم نریندر مودی پر  یہ کہہ کر سخت تنقید کی کہ  اُنہیں انتخابات کے موقع پر ہی  کرناٹک کی یاد آتی ہے۔ شہر کے گنیش میدان میں منعقدہ کانگریس پارٹی کے انتخابی جلسہ سے خطاب کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ ریاست میں شدید خشک سالی ...

مودی-شاہ دکاندار ہیں اور اڈانی-امبانی خریدار، کانگریس صدر ملکارجن کھرگے کا مودی حکومت پر سخت حملہ

کانگریس کے قومی صدر ملکارجن کھرگے نے کرناٹک کے کلبرگی میں پی ایم مودی اور وزیر داخلہ امت شاہ پر آج سخت ترین حملہ کیا۔ انہوں نے ایک عوامی ریلی سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ کئی دہائیوں قبل قائم کی گئی حکومت کی ملکیت والی فیکٹریوں کو مودی-شاہ امبانی-اڈانی کے ہاتھوں فروخت کر رہے ہیں۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...