ملک کے مستقبل کو لے کر اکثریت فکر مند ہیں، چیلنجس کو موقع میں منتقل کرنا زندہ قوموں کاکام ہے : بھٹکل میں مولانا سجاد نعمانی کا بیان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th February 2018, 10:53 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

بھٹکل:6/ فروری (ایس اؤنیوزملک کی فاشسٹ قوتیں جلدی میں ہیں، فرقہ پرست قوتوں کی جلدبازی اور ارادوں کو لے کر ملک بھر میں عام بےچینی پائی جارہی ہے، صرف مسلمان نہیں بلکہ ملک کی اکثریت حالات سے متفکر ہے ، یہ الگ بات ہے کہ نام نہاد میڈیا اس کو پیش نہیں کررہاہے۔ سارے ملک کا دورہ کریں اور زمینی حقائق کا تجزیہ کریں تو پتہ چلتاہے کہ مسلمانوں کے علاوہ دیگر اقلیتوں میں ، آدی باسیوں میں ، لنگایتوں میں ایسے کئی طبقات ہیں جو کروڑوں کی تعداد میں ہیں وہ سب بے چین ہیں اور ملک کے مستقبل کو لےکر متفکر ہیں ۔یہ لوگ چیلنجس کا مقابلہ کرنےکے لئے تیار ہیں۔ ہم بھی حالات سے مایوس نہیں بلکہ پرامید ہیں ہمارایقین و ایمان اللہ پر ہے وہ جوچاہتاہے وہی ہوتاہے، اللہ حالات کے ذریعے چاہتاہے کہ ہم بیدار ہوجائیں ، انہی حالات نے ہمیں غفلت سے بیدار کرنے کا موقع فراہم کیاہے،یاد رکھئے ! جو قوم چیلنجس کو موقعوں میں منتقل کرنے کا ہنر جانتی ہے وہی قوم کامیاب ہوتی ہے۔ایک ملک کے سچے خیرخواہ کی کوشش یہی ہونی چاہئے کہ وہ تمام کو متحد کرے اور متحد ہو کر بڑے محاذ کے ذریعے ملک کو درپیش چیلنجس کا مقابلہ کریں۔ان خیالات کا اظہارمسلم پرسنل لاء بورڈ کے ترجمان مولانا سجاد نعمانی نے کیا۔ موصوف بھٹکل جامعہ اسلامیہ کے پروگرام میں شریک ہونے کے دوران  ساحل آن لائن  سے گفتگو کررہے تھے۔

مولانا نے ایک سوال کے جواب میں کہاکہ مسلمانوں کی طرف سے ملک میں صرف سمینار اور اجلاس نہیں ہورہے ہیں اس کے علاوہ اور بھی بہت کچھ ہورہاہے چونکہ عوام میڈیا کے توسط سے حالات کو دیکھنا چاہتی ہے اور اسی کو سچ سمجھتی ہے لیکن الکٹرانک میڈیاہو یا پرنٹ میڈیا وہ پیش نہیں کررہاہے جو کچھ زمین پر ہورہاہے، سب کے سب بلیک  آؤٹ کررہے ہیں، زمینی حقائق بالکل مختلف صورت حال کو پیش کررہی ہیں۔ عوام اکثر میڈیا کے ذریعے حالات کو جاننا چاہتی ہے اس لئے دکھائی نہیں دے رہاہے دیکھنا چاہتے ہٰیں تو دیکھ سکتےہیں بہت کچھ ہورہاہے ۔

مولانا نے علماء کے اتحاد اور سیاسی میدان کے متعلق گفتگو کرتے ہوئے فرمایا کہ علماء کے درمیان مضبوط اتحاد ہے، خاص کر نوجوان علماء بے قرار ہیں ، وہ محسوس کررہے ہیں کہ انہیں بہت کچھ کرنا چاہئے، اس وقت وہ ہرمیدان میں آگے آگے ہیں، اگر انکی صحیح رہنمائی کی جاتی ہے تو حالات بدلیں گے اور بہتر نتائج سامنے آئیں گے۔ میڈیا کے تعلق سے مولانا نے کہاکہ بہت پہلے سے اس میدان کی طرف توجہ دینی تھی ،اب کافی بیداری آئی ہے ، خاص کر سوشیل میڈیا کے ذریعے کافی کام کرسکتے ہیں، کیونکہ سوشیل میڈیا کے ذریعے بہت سارے لوگ بے آوازوں کو آواز دینے کا کام کررہے ہیں ، مسلم پرسنل لاء بورڈ بھی اس میدان میں کام کررہاہے ، امید ہے انشاء اللہ ہم بہت جلد عوام تک پہنچیں گے۔

بابری مسجد قضیہ پر بات کرتے ہوئے مولانا نے فرمایا کہ بات چیت بے معنی ہوکر رہ گئی ہے، مسلم پرسنل لاء بورڈ کئی مرتبہ سیاسی اور مذہبی رہنماؤں سے بات کرچکا ہے ، دنیا نے دیکھ لیا کہ جب بھی بات چیت ہوتی ہے تو ایک ہی بات کہی جاتی ہے بابری مسجد سے دستبردار ہوجائیں۔ یہ بھی کیا کوئی طریقہ ہے بات چیت کا ۔ تعجب ہوتاہے جو چیز ہماری ملکیت نہیں ہے وہ ہم اٹھاکر تحفہ میں کسی کو کیسے دیں؟ مسجد تو اللہ کا گھر ہے۔ مولانا نے زور دے کر کہاکہ بات چیت کی رائے دینا فضول باتیں ہیں اور اس بات کا ثبوت ہے کہ وہ عدالتی معاملے میں بہت کمزور ہیں، اگر عدالت انصاف کی بنیاد پر فیصلہ کرتی ہے تو ان کے حق میں کبھی فیصلہ نہیں ہوگا۔

خواتین کے حقوق کو لےکر ملک بھر میں جاری مہم کی جانکاری دیتےہوئے مولانا نےبتایا کہ ملک بھر کے بڑے بڑے شہروں ، ضلعی مقامات، تعلقہ جات سمیت ہرجگہ خواتین کے جلوس، ریلیاں ہورہی ہیں ان کی طرف سے حکومت کے ذمہ داروں کو میمورنڈم دئیے جارہے ہیں، بورڈ کی دستخطی مہم میں دو کروڑوں خواتین نے دستخط کے ذریعے اپنی گواہی دے چکے ہیں کہ وہ شریعت کا تحفظ چاہتی ہیں۔

مولانا نے ملک کے نوجوانوں کو پیغام دیتے ہوئے فرمایا کہ مسلم نوجوان اپنی ذمہ داری اداکریں، اپنی صحت کا خیال رکھیں، باعمل مسلمان بنیں، ملک کے وفاداراور آئین کے مطابق رہیں اور شریعت پر عمل کریں۔جہاں تک اپنے حقوق کو حاصل کرنےکامعاملہ ہے دستورکےمطابق جمہوری و پرامن جدوجہد کریں اور پورے ملک کی ترقی میں اپنا کردار ادا کریں۔

مولانا نے نوجوانوں سے اپیل کرتے ہوئے کہاکہ اس وقت ایک خلاء ہے جہاں پروفیشنلزم ہے وہاں اخلاقی قدریں نہیں ہیں، جہاں اخلاقی قدریں ہیں وہاں پروفیشنلزم نہیں ہے۔ مسلم نوجوانوں کو بہترین موقع ہے وہ بااخلاق بن کر پروفیشنل کے طوپراس خلاء کو پُر کریں تو کوئی بھی ان کا راستہ روک نہیں سکتا۔

انتخابی  طریقہ کار کے تعلق سے پوچھے گئے سوال پر مولانا نے کہا کہ وہ اس سلسلے میں اپنی ذاتی رائے پیش کی اور   ملک کے انتخابی طریقہ کار کی سخت تنقید کرتے ہوئے کہاکہ میری اپنی ذاتی رائے یہ ہے کہ اس وقت جو جیت درج کی جارہی ہے وہ سب ای وی ایم گھوٹالے کی  مہربانی ہے اس سلسلے میں اپوزیشن  کا کام ہے وہ سخت مخالفت کریں اور الیکشن کا بائیکاٹ کریں۔کیونکہ جہاں بیلٹ پیپر استعمال ہوتاہے وہاں یہ لوگ ہار جاتے ہیں، جوحالیہ انتخابات کے دوران ثابت ہوچکا ہے۔

انٹرویو کی وڈیو ریکارڈنگ ذیل میں پیش کی جارہی ہے:

 

 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

کرناٹک کی کانگریس حکومت کا اہم قدم؛ ملازمتوں اورتعلیمی اداروں میں ریزرویشن کے لیےمسلمانوں کو کیا او بی سی میں شا مل

کرناٹک کی کانگریس حکومت نے ریاست کے مسلمانوں کو ملازمتوں اور تعلیمی اداروں میں ریزرویشن دینے کے  مقصد سے  او بی سی  (یعنی دیگر پسماندہ طبقات) کے زمرے میں شامل کیا ہے۔ اس تعلق سے  معلومات فراہم کرتے ہوئے  نیشنل کمیشن برائے پسماندہ طبقات (NCBC) نے بدھ کو کرناٹک حکومت کے اعداد و ...

بی جے پی مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کر رہی ہے: وائی ایس شرمیلا ریڈی

کانگریس کی آندھرا پردیش یونٹ کی صدر وائی ایس شرمیلا ریڈی نے منگل کو بی جے پی پر مذہب کے نام پر لوگوں کو تقسیم کرنے کا الزام لگایا۔ بی جے پی کو ملک کے لیے ایک بڑا خطرہ بتاتے ہوئے انہوں نے ایسی پارٹی سے تعلق برقرار رکھنے پر وزیر اعلیٰ وائی ایس سے کہا کہ ۔ جگن موہن ریڈی اور ٹی ڈی پی ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلہ کی تشہیری مہم کا تھم گیا شور؛ کرناٹک کے 14 حلقوں سمیت 12ریاستوں میں کل جمعہ کو ہوں گے انتخابات

لوک سبھا انتخابات کے لئے دوسرے مرحلے کی تشہیری مہم بدھ کی شام  5؍ بجےختم ہوگئی۔اس مرحلے میں یوپی ،بہار،ایم پی اورراجستھان سمیت کرناٹک میں ہونے والے دو مراحل  میں سے پہلے مرحلہ کے انتخابات کے ساتھ ساتھ 13؍ریاستوں کی 88؍ سیٹوں پر بھی  کل جمعہ 26 اپریل کوانتخابات ہوں گے۔  تمام ...

ممبئی میں ڈی آر آئی کی بڑی کارروائی، 10 کروڑ روپئے کا غیر ملکی سونا ضبط، چار گرفتار

ڈائریکٹوریٹ آف ریونیو انٹیلی جنس (ڈی آر آئی) نے ممبئی میں سونے کی اسمگلنگ کے ایک بڑے ریکیٹ کا پردہ فاش کیا ہے۔ ایک سرچ آپریشن کے دوران ڈی آر آئی نے 10.48 کروڑ روپئے کا سونا، چاندی، نقدی اور کئی مہنگے سامان ضبط کیے ہیں جبکہ دو افریقی شہریوں کے ساتھ چار لوگوں کو گرفتار کیا ہے۔

کانگریس کے منشور سے مودی گھبرا گئے ہیں، ذات پر مبنی مردم شماری کو کوئی طاقت نہیں روک سکتی: راہل گاندھی

کانگریس کے سابق صدر راہل گاندھی نے دہلی کے جواہر بھون میں ’ساماجک نیائے سمیلن‘ سے خطاب کیا۔ اس خطاب میں انہوں نے پی ایم مودی اور بھارتیہ جنتا پارٹی پر سخت حملہ کرتے ہوئے کہا کہ جو لوگ خود کو ’دیش بھکت‘ کہتے ہیں وہ 90 فیصد لوگوں کے لیے ’نیائے‘ (انصاف) کو یقینی بنانے والی ذات ...

اجیت پوار اور ان کی اہلیہ کو مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹو بینک گھوٹالہ کیس میں ’کلین چٹ‘ مل گئی

 مہاراشٹر کے ڈپٹی سی ایم اجیت پوار اور ان کی اہلیہ سنیترا کو بڑی راحت ملی ہے۔ اقتصادی جرائم ونگ نے مہاراشٹر اسٹیٹ کوآپریٹیو بینک گھوٹالے میں ان دونوں کو کلین چٹ دے دی ہے۔ اس کے ساتھ ہی ان کے بھتیجے روہت پوار سے وابستہ کمپنیوں کو بھی کلین چٹ دے دی گئی ہے۔

ای وی ایم-وی وی پیٹ معاملہ: ’ڈیٹا کتنے دنوں تک محفوظ رکھتے ہیں‘؟ الیکشن کمیشن سے سپریم کورٹ کا سوال

ای وی ایم- وی وی پیٹ معاملے پر سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے مزید وضاحت طلب کی ہے۔ ان وضاحتوں پر عدالت نے الیکشن کمیشن کے عہدیدار سے دوپہر 2 بجے تک جواب دینے کے لیے کہا ہے۔ سماعت کے دوران سپریم کورٹ نے الیکشن کمیشن سے دریافت کیا کہ مائیکرو کنٹرولر کنٹرول یونٹ میں ہے یا وی وی ...