14 اکتوبر کو ہوگی ممبئی میں بھٹکل مسلم جماعت کی عید ملن تقریب؛ بچوں کے رنگارنگ پروگرام کے ساتھ ممبئی کا ایک معروف فنکار پیش کرے گاتفریحی پروگرام

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 1st October 2017, 8:15 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

ممبئی یکم اکتوبر (ایس او نیوز) بھٹکل مسلم جماعت ممبئی  کا عیدملن کے نام سے گیٹ ٹوگیدر پروگرام مورخہ 14/ اکتوبر کو منعقد کیا جائے گا جس میں ممبئی کےایک  معروف فنکار کے ساتھ ساتھ مقامی شعراء اور  بچوں کے ذریعے رنگا رنگ تفریحی پروگرام بھی پیش کئے جائیں گے۔اس بات کی اطلاع عید ملن کمیٹی کے کنوینر امین اکرمی نے دی۔

تقریب کے تعلق سے مزید معلومات فراہم کرتے ہوئے امین اکرمی نے بتایا کہ پروگرام ممبئی کے اوپیرا ہائوس کے قریب واقع  ہوٹل ریگل پیلیس میں شام ٹھیک پانچ بجے شروع ہوگا اور رات تک چلے گا۔

پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر مجلس اصلاح و تنظیم بھٹکل کے صدر جناب مزمل قاضیاء تشریف فرما ہوں گے، جبکہ دو ایک شعراء کو بھی بھٹکل سے مدعو کئے جانے کا امکان ہے، البتہ ممبران کو تفریح فراہم کرنے کے لئے ممبئی کے ایک معروف ٹی وی   فنکار کو مدعو کئے جانے کا منصوبہ ہے۔ ساتھ ساتھ تقریب میں بچوں کی جانب سے فینسی ڈریس  پروگرام ، بچوں کے مکالمے ، بڑوں اور چھوٹوں کے لئے کوئیز مقابلہ سمیت ایک منٹ شو اور آخر میں ریفل ڈراء کے ذریعے ممبران میں انعامات بھی تقسیم ہوں گے۔

جماعت کی جانب سے پروگرام میں شریک سبھی لوگوں کے لئے بفے کے ذریعے رات کی ضیافت کا شاندار اہتمام کیا گیا ہے۔

امین اکرمی کے مطابق عید ملن کی اس رنگا رنگ تقریب میں ممبئی کے مختلف حصوں میں مقیم قریب  500 بھٹکلی حضرات کی شرکت متو قع ہے۔ مزید تفصیلات کے لئے ان سے موبائل نمبر9755 101 982 91+ یا جماعت کے جنرل سکریٹری قمر موٹیا سے موبائل نمبر:  9820377123 91+  پر رابطہ کیا جاسکتا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...