بھٹکلی جماعت المسلمین کی طرف سے مینگلور میں تعلیم حاصل کرنے والے ہونہار طلبا کی تہنیت؛ ایم اے غنی ایوارڈ تفویض

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 8th October 2018, 5:39 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 8/اکتوبر (ایس او نیوز)  مینگلور میں تعلیم حاصل کرنے والے بھٹکل کے ہونہار طلبا کی بھٹکلی جماعت المسلمین مینگلور کی طرف سے تہنیت کی گئی اور اُنہیں ایم اے غنی ایوارڈ سے نوازا گیا۔ تعلیمی ایوارڈ کی یہ تقریب مینگلور میں  اتوار مورخہ 7/اکتوبر کو منعقد کی گئی تھی۔ تقریب میں مجلس اصلاح و تنطیم کو حال ہی میں کنڑا اخبار  وجئے کرناٹک کی جانب سے بہترین سماجی ادارہ  کے ایوارڈ سے نوازنے پر  جنرل سکریٹری محی الدین الطاف کھروری  کی بھی  شال پوشی کی گئی اور بھٹکلی جماعت المسلمین مینگلور کی جانب سے تنظیم کی خدمات کی سراہنا کی گئی۔ پروگرام میں مہمان خصوصی کے طور پر بھٹکل جامع مسجد کے خطیب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی موجود تھے۔

تقریب میں جن ہونہار بچوں کو ایم اے غنی ایوارڈ سے نوازا گیا، اُس کی تفصیل اس طرح ہے:

حافظ  شقیق احمد ابن شبیب احمد رکن الدین، اقراء عربک اسکول مینگلور سے (حفظ قران مکمل کرنے پر)

حافظ عبدالرحیم ابن مرحوم انیس احمد رکن الدین  ، اقراء عربک اسکول، مینگلور سے (حفظ قران مکمل کرنے پر)

عمل ائیکری بنت عبدالوہاب ائیکری ۔۔۔۔ بیری پبلک اسکول، مینگلور ۔۔۔ ایس ایس ایل سی میں   93.6%

خدیجہ نفریٰ بنت ایس ایم  وسیم احمد ایس جے ۔۔ بیری پبلک اسکول، مینگلور ۔۔۔ ایس ایس ایل سی میں 96.8%

محمد عرفا دامدا ابن ارشا احمد دامدا ۔۔۔سینٹ تھریسیا ہائی اسکول، مینگلور۔۔۔ ایس ایس ایل سی میں  85.4%

احمد وسیل ابن ایس ایم وسیم احمد ایس جے  (بی ای) ۔۔نیٹے کالج، مینگلور  (SGPA 9.00/CGPA 8.19)

محمد عیاد ابن نذیر احمد قاسمجی(ایم ٹیک) ۔۔ نیٹے کالج، مینگلور۔۔۔(SGPA 10.00/CGPA 8.75)

فاطمہ اسریٰ محتشم بنت ارشاد احمد محتشم (بی ڈی ایس)۔۔۔سری نواس انسٹی ٹیوٹ آف ڈینٹل سائنس، مینگلور ۔

ایک نظر اس پر بھی

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی