بھٹکلی مسلم جماعت منگلورو کی جانب سے ’ایم اے غنی تعلیمی ایوارڈ‘ کی تفویض۔ 7اکتوبر کو ہوگی تقریب

Source: S.O. News Service | Published on 5th October 2018, 12:16 AM | ساحلی خبریں |

منگلورو 3؍اکتوبر(ایس او نیوز) تعلیمی میدان میں بہتر کارکردگی دکھانے والے ایس ایس ایل سی، کالج طلبہ کے علاوہ حفاظ کرام کے لئے بھٹکلی مسلم جماعت منگلورو کی طرف سے قائم کردہ ’ایم اے غنی ایوارڈ‘ تفویض کرنے کی تقریب 7اکتوبر کوبوٹ کلب، سلطان بیاٹری، منگلورو میں منعقد ہوگی۔

تقریب کے کنوینر ایس ایم سعود نے بتایا کہ اس تقریب میں خطیب جامع مسجد بھٹکل جناب مولانا عبدالعلیم خطیب ندوی بحیثیت مہمان خصوصی شرکت فرمائیں گے۔میٹرک او ر کالج میں ٹاپ کرنے والے طلبہ او رحفاظ کے لئے تفویض اعزازکی اس تقریب میں فیمیلی گیٹ ٹوگیدر بھی ہوگا اور حاضرین کی دلچسپی کے لئے گیمس ، کوئز اور بچو ں کے دیگر پروگرام بھی منعقد ہونگے۔

بھٹکلی مسلم جماعت منگلورو نے بھٹکل کے ایک نامور لیڈر اور انجمن حامئ مسلمین کے سابق صدر جناب محتشم عبدالغنی کے نام پر طلبہ کو بہتر کارکردگی کے لئے ایوارڈ تفویض کرنے کا سلسلہ گزشتہ سال سے شروع کیا ہے۔ تاکہ جناب ایم اے غنی صاحب کی یادوں کو زندہ و تابندہ رکھا جاسکے۔ یہ ایوارڈسال 2018 کے ایس ایس ایل سی اور پی یو سال دوم میں فائنل امتحان 85فیصد یا اس سے زیادہ مارکس حاصل کرنے والے طلبہ کو دیا جائے گا ۔

بھٹکلی مسلم جماعت منگلورو کی جانب سے جاری کردہ اخباری بیان میں اپنے اراکین سے درخواست کی گئی ہے کہ وہ اپنی فیمیلی کے ساتھ اس تقریب میں شرکت کے لئے داخلہ ٹکٹ مندرجۂ ذیل افراد سے حاصل کریں:

۱۔ امتیاز احمد دامدا 9448437520

۲۔ محمد طلحہ اکرمی 9886063921

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...