دبئی میں اکتوبر 28/ کو ہوگا بھٹکل مسلم کمیونٹی کا گیٹ ٹوگیدرپروگرام؛ آج 25/ اکتوبر، ٹکٹ حاصل کرنے کی آخری تاریخ

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 25th October 2016, 6:32 AM | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

دبئی 25/ اکتوبر (ایس او نیوز) بھٹکل مسلم کمیونٹی دبئی کا سالانہ گیٹ ٹوگیدر پروگرام جو 28/ اکتوبر کو منعقد کیا گیا ہے، اب اس کی تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔ پروگرام میں وزیرجنگلات ، حیاتیات و ماحولیات مسٹر رماناتھ رائی مہمان خصوصی کے طور پر تشریف فرما ہوں گے، جبکہ سنئیر کانگریسی لیڈر اور پلاننگ کمیشن کے نائب چیرمین سی ایم ابراہیم اور یوٹی افتخاراعزازی مہمان کے طور پر شریک ہوں گے۔ خبر ملی ہے کہ پروگرام میں دبئی کی چند معزز شخصیات کو بھی مدعو کیا گیا ہے۔

پروگرام میں شریک ہونے کے لئے داخلہ ٹکٹ حاصل کرنے کی آخری تاریخ آج 25/اکتوبر ہے۔ ممبران سے کہا گیا ہے کہ آج شام تک کسی بھی صورت میں داخلہ ٹکٹ حاصل کریں۔ 

گیٹ ٹوگیدر پروگرام کے لئے اس وقت تیاریاں کافی زوروشور سے جاری ہیں اور ٹکٹ حاصل کرنے کے لئے جماعت آفس میں لوگوں کی کافی تعداد دیکھی جارہی ہے۔ 

خیال رہے کہ دبئی میں تعلیم حاصل کرنے والے ہونہار بچوں کو اس پروگرام میں خصوصی انعامات سے نوازا جائے گا، جبکہ ریفل ڈرائ کے ذریعے بھی کافی انعامات ممبران میں تقسیم کئے جائیں گے۔

عوام کو تفریح فراہم کرنے بچوں کے پروگرامس کے ساتھ ساتھ حیدرآباد سے چار کامیڈین بھی تشریف لارہے ہیں۔

پروگرام کے تعلق سے مزید جانکاری کے لئےپروگرام کے کنوینر معلم معزسے موبائل نمبر  0562259683' پر رابطہ کرسکتے ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

دہلی میں شدید گرمی، درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچا

 دہلی اور اس کے آس پاس کے علاقوں میں درجہ حرارت میں اضافہ درج کیا جانے لگا ہے اور مارچ میں ہی گرمی نے اپنا زور دکھانا شروع کر دیا ہے۔ محکمہ موسمیات کے مطابق بدھ کو قومی راجدھانی میں رواں سال کا گرم ترین دن ریکارڈ کیا گیا۔ دریں اثنا، زیادہ سے زیادہ درجہ حرارت 37 ڈگری سیلسیس تک پہنچ ...

لوک سبھا انتخاب: مالوگم میں صرف ’ایک ووٹر‘ کے لیے الیکشن کمیشن نے اٹھایا بڑا قدم!

لوک سبھا انتخاب کی سرگرمیوں کے درمیان اروناچل پردیش سے ایک دلچسپ خبر سامنے آ رہی ہے۔ اروناچل پردیش میں لوک سبھا اور اسمبلی انتخاب سے قبل الیکٹورل افسران کی ایک ٹیم انجا ضلع کے مالوگم گاؤں پہنچنے والی ہے۔ دراصل اس گاؤں میں 44 سالہ سوکیلا تایانگ تنہا ووٹر ہیں اور وہ خاتون بھی ...

عازمین کیلئے دوسری قسط جمع کرانے کی آج آخری تاریخ

قرعہ اندازی میں منتخب عازمین اورویٹنگ لسٹ کنفرم ہونے والے تمام عازمین کو دوسری قسط کےطور پر ایک لاکھ ۷۰؍ ہزار روپے جمع کرانے کیلئے توسیع شدہ تاریخ کا آج  بروز جمعرات ۲۸؍ مارچ آخری دن ہے ۔ اسی کے ساتھ ایسی خواتین جو محرم کے زمرے میں شامل تھیں، یعنی ان کے شوہروں یا اہل خانہ نے ...

کیجریوال کی گرفتاری کے خلاف آج دہلی ہائی کورٹ میں سماعت، عآپ کا سڑکوں پر احتجاج جاری

دہلی شراب پالیسی معاملہ میں وزیر اعلی اروند کیجریوال کی گرفتاری کے بعد سڑکوں پر احتجاج جاری ہے۔ منگل (26 مارچ) کو عام آدمی پارٹی کے کارکنان وزیر اعظم کی رہائش گاہ کا گھیراؤ کرنے کے لیے سڑکوں پر نکل آئے اور شدید احتجاج کیا، جس پر دہلی پولیس نے سیکورٹی سخت کرتے ہوئے مظاہرین کو ...

لوک سبھا انتخاب 2024: کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست جاری کی، اب تک 197 امیدواروں کا ہو چکا اعلان

لوک سبھا کی 543 سیٹوں کے لیے 19 اپریل سے یکم جون کے درمیان سات مراحل میں ووٹ ڈالے جائیں گے اور اس تعلق سے سبھی سیاسی پارٹیوں کی سرگرمیاں عروج پر ہیں۔ پارٹیاں لگاتار اپنے امیدواروں کے ناموں کا اعلان کر رہی ہیں۔ اس درمیان کانگریس نے امیدواروں کی ساتویں فہرست آج جاری کر دی جس میں ...