بهٹکل مسلم ایسوسی ایشن مسقط کی طرف سے فاروق جو کاکو کے اعزاز میں الوداعی تقریب ؛ مقررین نے ان کی خدمات کو پیش کیا سلام عقیدت
عمان 27 مارچ( ایس او نیوز/ ابو ہشام برماور) مسقط میں 42 سالہ خدمات انجام دینے والے سابق میں جماعت کے اہم ذمہ دار جناب فاروق جوکاکو کے اعزاز میں بهٹکل مسلم ایسوسی ایشن مسقط کی طرف سے الوداعی تقریب کا انعقاد کیا گیا جس. میں جماعت کے موجودہ ذمہ داران نے فاروق جوکاکو صاحب کی خدمات کا اعتراف کرتے ہوئے انہیں سلام عقیدت پیش کیا. مسقط جماعت کے نومنتخب صدر سید شکیل ایس ایم نے اپنے تاثرات بیان کرتے ہوئے موصوف کی تجارتی و ذاتی زندگی کے کئی پہلو اجاگر کئے. انہوں نے کہا کہ ٹیکسٹائل انجینئر ہونے کے باوجود الله تعالى نے فاروق صاحب میں بے انتہا خوبیاں رکھی ہیں جن کو انہوں نے جماعت کی ترقی میں خوب استعمال کیا.
اجلاس میں شریک سابقہ انتظامیہ کے عہد یداران نے اپنے تاثرات پیش کئے اور ان. کی مثالی زندگی کے کارناموں کا تذکرہ کیا.اجلاس میں مسقط جماعت کے نومنتخب سکریٹری عبد الباری یس پی نےاپنے تاثرات پیش کرتے ہوئے آپکی روانگی کو جماعت کے لئے ایک بڑا خسارہ قرار دیا. اس پروگرام میں سيد محمد مبشر برماور ندوی نے جماعت کی طرف سے فاروق جوکاکو صاحب کی خدمت میں الوداعیه پیش کرکے ان کی خدمات کا اعتراف کیا. آخیر میں محفل کے سرتاج فاروق جوکاکو صاحب نے مسقط کی چالیس سالہ زندگی کے اتار چڑھاو بیان کرتے ہوئے عملی زندگی کے تجربات سے آگاہ کیا.
جلسہ ٹھیک سواگیارہ بجے سہیل ابوبکر لونا کی تلاوت سے شروع ہوا تھا، مولانا سلیم علی اکبر نے ترجمانی کی تھی. أبوالاعلی محتشم نے سپاس نامہ کی خواندگی کی اور یس یم ذاکر نے اس پورے جلسہ کی نظامت بحسن خوبی انجام دی. دعاء کے ساتھ جلسہ 12.30 بجے اختتام پذیر ہوا.