مرڈیشور کا نوجوان گذشتہ 2سالوں سےلاپتہ
بھٹکل:14/ اکتوبر (ایس اؤنیوز)بنگلورو میں ہوٹل مزدوری کے لئے 25جولائی2015کو گھر سے نکلا مرڈیشور ،کولکی مونڈگیمنے جڈی کا نوجوان ابھی تک لاپتہ ہونےکی دیر سے جانکاری حاصل ہوئی ہے۔ بتایاگیاہے کہ نوجوان نہ بنگلور و ہوٹل میں مزدوری کے لئے پہنچا اور نہ ہی اپنے گھر لوٹاہے۔
لاپتہ ہونےو الے نوجوان کی شناخت منجوناتھ گوئیدا گونڈا(22) کی حیثیت سےکی گئی ہے۔ منجوناتھ 8ویں کلاس تک تعلیم حاصل کی ہے، کنڑا زبان میں بات کرتاہے۔ 5فٹ 6انچ لمبا، جسمانی طورپر صحت مند ، گول چہرہ ، سانولہ رنگ ، کالے بال ہیں۔ عام طورپر جینس پیانٹ اور ٹی شرٹ پہنتاہے۔ اس سلسلے میں گم شدہ کی والدہ مہا لکشمی گوئیدا گونڈ ا نے مرڈیشور پولس تھانہ میں شکایت درج کی ہے۔
متعلقہ نوجوان کےمتعلق کسی کو کہیں بھی جانکاری یا معلومات ملتی ہیں تو فوری طورپر مرڈیشور پولس تھانہ نمبر 08385-268896 اور موبائیل نمبر 9480805253پر اطلاع دینے کی مرڈیشور پولس نے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے اپیل کی ہے۔