مرڈیشور سے اچانک لاپتہ ہونے والا لڑکا رتناگیری ریلوے اسٹیشن پر برآمد

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 14th October 2018, 3:04 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 14/اکتوبر (ایس او نیوز) تعلقہ کے مرڈیشور سے لاپتہ ہونے والا لڑکا حیرت انگیز طور پر رتنا گری ریلوے اسٹیشن پر پایا گیا، جسے لانے کے لئے گھروالے رتناگیری پہنچ گئے ہیں۔

اطلاع کے مطابق مرڈیشور کے عبدالرشید چامنڈی کا گیارہ سالہ لڑکا احتشام  کل سنیچر دوپہر کو اچانک لاپتہ ہوگیا تھا بتایا گیا تھا کہ وہ مرڈیشور کی نورمسجد میں نماز پڑھنے کے لئے گیا تھا، جہاں سے وہ لاپتہ ہوگیا۔ احتشام بھٹکل کانوینٹ اسکول میں چھٹی کا طالب العلم ہے۔

لڑکے کے قریبی رشتہ دار شہباز نے  بتایا کہ رات قریب 12:30 بارہ بجے اُنہیں رتناگیری ریلوے پولس نے فون کرکے خبر دی کہ لڑکا وہاں موجود ہے۔ اطلاع ملتے ہی گھروالے رتناگیری پہنچ گئے اور ضروری کاغذی کاروائی کے بعد لڑکے کو حاصل کرلیا۔

لڑکے نے گھروالوں کو بتایا کہ اُسے کسی شخص نے زبردستی  اپنی بائک پر بٹھانے کے بعد دھمکیاں دیتے ہوئے  ٹرین پر  بٹھا کر اغوا کرکےلے گیا تھا، ٹرین میں اُس نے متعلقہ شخص کو چکمہ دے کر رتناگیری ریلوے اسٹیشن کے قریب ٹی ٹی سے رابطہ کیا جس نے  اُسے رتناگیری ریلوے پولس کے حوالے کردیا۔

اُدھر بھٹکل میں لڑکے کے لاپتہ ہونے کی اطلاع ملتے ہی بھٹکل پولس متحرک ہوگئی اور اس کی تلاش شروع کردی۔ بھٹکل سرکل پولس انسپکٹر گنیش نے ساحل آن لائن سے فون پر گفتگو کرتے ہوئے بتایا کہ لڑکا جھوٹ بول رہا ہے،  کیونکہ اُن کی تفتیش سے پتہ چلا ہے کہ  لڑکا  دوپہر قریب تین بجے بھٹکل شمس الدین سرکل پر دیکھا گیا  تھا،  انسپکٹر کے مطابق  ساڑھے تین سے چار بجے تک وہ  کانوینٹ اسکول کے آس پاس  تھا، جہاں سے وہ  ریلوے اسٹیشن چلا گیا تھا۔

فی الحال  لڑکے کو رتناگیری سے مرڈیشور  لایا جارہا ہے،  گھروالوں نے بتایا کہ لڑکا سخت شاک میں ہے، اس لئے اُس سے زیادہ پوچھ گچھ کرنا مناسب نہیں سمجھا گیا ہے۔

پولس بھی واقعے کے تعلق سے مزید چھان بین کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔