بھٹکل:28/ اگست (ایس اؤ نیوز) بھٹکل بلدیہ افسران پلاسٹک کے خلاف اپنی مہم جاری رکھتے ہوئے منگل کو مختلف دکانوں پر چھاپہ مار کر 100کے جی سے زائد وزنی پلاسٹک تھیلیاں ضبط کرلیا ہے۔
شہر ی علاقے پھول بازار، چوک بازار، بندرروڈ حدود میں واقع مختلف دکانوں پربلدیہ افسران نے چھاپہ مارتے ہوئے پلاسٹک ضبط کرلیا۔ کارروائی میں بلدیہ چیف آفیسر وینکٹیش ناؤڈا، صحت عامہ کی افسر سوجیا ، معاون افسر اجئے بھنڈار کر وغیرہ موجود تھے۔ صحت عامہ کی نگراں کار افسر سوجیا نے اس موقع پر بات کرتے ہوئے کہاکہ ہم مسلسل پلاسٹک کی بابت چھاپہ ماری جاری رکھے ہوئے ہیں کم سے کم اب تو دکاندار بیدار ہوکر پلاسٹک کا استعمال بند کریں۔