بھٹکل میونسپالٹی ماہانہ میٹنگ میں بارش سے پہلے نالوں کی صفائی پر زور؛ ایک سڑ ک کا نام مرحوم مولانا عبدالباری کے نام موسوم کرنا بھی منظور

Source: S.O. News Service | Published on 27th April 2017, 8:40 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 27 اپریل (ایس او نیوز) بھٹکل میونسپالٹی کی ماہانہ میٹنگ میں بارش سے پہلے برساتی نالوں کی صفائی پر کافی چرچہ ہوا اور گذشتہ سالوں میں نالوں کی نامکمل صفائی پر ممبران نے سخت اعتراض کیا،ممبران نے برساتی نالوں کی صفائی کے لئے تین لاکھ روپئے کے بجٹ کو ناکافی قرار دیا ۔کئی علاقوں بالخصوص شمس الدین سرکل، ساگر روڈ، اولڈ بس اسٹائنڈ، ماری کٹہ وغیرہ جہاں کثیر مقدار میں پانی جمع ہوجانے سے سواریوں کی آمد و رفت میں دقت پیدا ہوتی ہے، اُن سب نالوں کو پہلی فرصت میں صاف کرنے زائد رقم دیئے جانے پر غور ہوا اور آخر میں چھ لاکھ روپئے مختص کیا جانا منظور ہوا۔ اس بات پر زور دیا گیا کہ بارش شروع ہونے سے پہلے ہی شہر کے اہم ناکوں کے نالوں کی صفائی کی جانی چاہئے۔

میٹنگ میں بتایا گیا کہ بھٹکل بندرروڈپر واقع عوامی پارک کو خوبصورت بنانے اور اسے عوامی استعمال میں لانے کے لئے جملہ چھ لاکھ روپئے منظور کئے گئے ہیں، جس میں سے دو لاکھ روپئے کی لاگت پر گارڈن، نئی گیٹ، دیواروں کی پینٹنگ وغیرہ کرائی گئی ہے۔ اب یہاں بچوں کے کھیلنے کے جھولے اور منی ہائی ماس لائٹنگ سمیت پارک کو عوام کے لئے تفریح بخش بنانے اور اُنہیں پارک میں آنے کی طرف راغب کرنے مزیدبہتر کام کئے جانے کی معلومات دی گئی ۔

بھٹکل ہائی وے پہاڑی پرواقع دلت کالونی میں تین ایکڑ زمین میونسپالٹی کی ہے جہاں کورگا کمیونٹی کے لوگ رہتے ہیں، سرکار کی طرف سے اب آرڈر آیا ہے کہ اُس زمین کو لیول کرکے اُنہیں جی پلس ٹو (گراؤنڈ فلور + دو مالہ۔۔ہر فلور پر دو ، دو فلائٹ) عمارت تعمیر کرکے اُنہیں ایک ایک فلیٹ فراہم کیا جائے۔مگراس تعلق سے کورگا کے لوگوں کا مطالبہ ہے کہ اُنہیں الگ زمین دی جائے، اُنہیں یہ فلیٹ منظور نہیں ہیں۔ ان کے مطالبوں کو دیکھتے ہوئے میونسپالٹی میں فیصلہ لیا گیا کہ یا تو اُن کو فلیٹ تعمیر کرکے دیا جائے یا پھر تمام کورگا کمیونٹی کے لوگوں کو وینکٹاپور آئیس فیکٹری کے قریب واقع میونسپالٹی کی زمین پرڈیڑھ ڈیڑھ گنٹہ زمین الاٹ کی جائے اور اُن کو وہاں بسایا جائے۔ اب یہ دیکھنا باقی ہے کہ کورگا کمیونٹی کے لوگ حال میں موجود جگہ پر فلیٹ میں رہنے کو ترجیح دیتے ہیں یا پھر آئیس فیکٹری کی ڈیڑھ گنٹہ زمین لینا قبول کرتے ہیں۔

غوثیہ اسٹریٹ میں واقع پمپنگ اسٹیشن کا کام تھوڑا ہلکا کرنے سرکارکی طرف سے بھٹکل کے نو علاقوں میں ویٹ ویئل تعمیر کرنے کے احکامات دئے گئے ہیں جس میں تین علاقے میونسپالٹی حدود میں آتے ہیں، اس معاملے پر خوب بحث ہوئی اور ممبران نے بتایا کہ پہلے ہی غوثیہ اسٹریٹ میں پمپنگ اسٹیشن قائم کرکے عوام پریشان ہیں، ایسے میں مزید تین جگہوں پر ویٹ ویل تعمیر کرنا اب ممکن ہی نہیں ہے۔ (اس تعلق سے ایک تفصیلی رپورٹ الگ سے شائع کی جائے گی)

میٹنگ میں بندرروڈ فورتھ کراس کی ایک اندرونی شاہراہ کا نام بھٹکل کے معروف عالم دین مرحوم مولانا عبدالباری ندوی کے نام موسوم کرنے کے تعلق سے جب کہا گیا توتمام ممبران نے متفقہ طورپر اس پر اپنی رضامندی ظاہر کی۔ 

میونسپل صدر محمد صادق مٹا نے میٹنگ کی صدارت کی، نائب صدر اشفاق کے ایم، میونسپل اسٹینڈنگ کمیٹی کے چیرمین قیصر محتشم، انچارج چیف آفیسر وینکٹیش، وینو گوپال شاستری، میونسپل کونسلرس الطاف کھروری، ڈاکٹر ایس ایم سید سلیم ، فیاض مُلا، ایس ایم پرویز، عبداللہ خطیب، عبدالرؤف نائطے، عبدالرحیم، کرشنا نند پائی، پاسکل گومس، منجما کورار، اُدئے پائی و دیگر کافی ممبران موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

بھٹکل میں امسال ایک لاکھ دو ہزار کلوسے بھی زائد فطرہ چاول تقسیم

مرکزی فطرہ کمیٹی بھٹکل   کے زیر اہتمام بھٹکل میں امسال   ایک لاکھ دو ہزار کلوسے زائد چاول جمع ہوا اور عیدالفطر کی رات ہی اس کی تقسیم عمل میں آئی، اس سلسلہ میں بھٹکل،ہوناور وکمٹہ،شیرور وآس پاس میں 57حلقے بنائے گئے تھے،جہاں مختلف محلوں سے جمع شدہ فطرہ کی تقسیم عمل میں آئی