بھٹکل میونسپالٹی عمارت پر پتھرائو کا معاملہ؛ بی جے پی لیڈرس گوند نائک اور کرشنا نائک سمیت چارگرفتار

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 20th September 2017, 12:39 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں |

بھٹکل 19/ستمبر (ایس او نیوز)   بھٹکل میونسپالٹی عمارت پر پتھرائو ، توڑپھوڑ اور پولس عملہ پر حملہ کے تعلق سے پولس نے ایک بڑی کاروائی کرتے ہوئے بی جے پی لیڈر گوند نائک کو آج  گرفتار کرلیا ہے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق پولس  ہبلی کے ایک مکان سے تین لوگوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوئی ہے، جبکہ ایک سنگھ کا کارکن کاروار میں گرفتار ہونے کی خبر بھی موصول ہوئی ہے۔

ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق گوندا نائک، کرشنا نائک اور منجوناتھ نائک (جالی) کو ہبلی کے ایک مکان سے گرفتار کیا گیا ہے، البتہ پولس ذرائع سے اس بات کی تصدیق نہیں ہوپائی ہے کہ آیا اُنہیں ہبلی سے ہی گرفتار کیا گیا ہے  یا کسی اور جگہ سے ان کی گرفتاری عمل میں آئی ہے۔ دیر رات ہونے کی وجہ سے  اعلیٰ پولس آفسران  سے اس تعلق سے معلومات حاصل نہیں کی جاسکی ہے۔

ذرائع نے بتایا کہ ایک اور شخص آنند نائک کو کاروار میں اُس وقت گرفتار کیا گیا جب وہ جیل میں بند دیگر ساتھیوں سے ملاقات کے لئے پہنچا تھا۔ بتایا گیا ہے کہ آنند نائک ہندو جاگرن ویدیکے کا لیڈر ہے۔

ذرائع نے یہ بھی خبر دی ہے کہ ان چاروں لیڈران کو دیر رات بھٹکل عدالت میں پیشی کے لئے لایاجارہا ہے، ان میں دو ایک کی ضمانت ہونے کی توقع بھی ظاہر کی گئی ہے، البتہ گوند نائک کے تعلق سے بتایا جارہا ہے کہ اُسے ضمانت پر رہائی ملنا مشکل ہے۔

ان چار بڑے لیڈروں کی گرفتاری کے ساتھ ہی  بھٹکل میونسپالٹی عمارت پر پتھرائو کے معاملے میں گرفتارشدگان کی تعداد بڑھ کر اب 13 ہوگئی ہے۔

خیال رہے کہ آج منگل صبح ہی بی جے پی لیڈر شوبھا کرندلاجے نے بھٹکل کا دورہ کرتے ہوئے پولس اور انتظامیہ کو دھمکی دی تھی کہ بی جے پی لیڈران اور کارکنان کو گرفتار کیا گیا تو وہ خود بھٹکل آکر دھرنا دے گی ، محترمہ شوبھا نے بی جے پی لیڈران کی گرفتاری پر غلط نتائج کی بھی دھمکی دی تھی، مگر پولس نے ان دھمکیوں کو خاطر میں نہ لاتے ہوئے گرفتاریوں کا سلسلہ نہ صرف جاری رکھا ہے بلکہ لیڈروں کو بھی گرفتار کرکے اس بات کا اشارہ دیا ہے کہ امن و امان کی فضا کو خراب کرنے کی اجازت کسی کو بھی نہیں دی جائے گی۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

کانگریس کرناٹک میں لوک سبھا کی 20 سیٹں جیتے گی، وزیر اعلیٰ سدارامیا دعویٰ

کرناٹک کے وزیر اعلیٰ  سدارامیا نے دعویٰ کیا ہے کہ اس لوک سبھا انتخابات میں کانگریس کرناٹک کی 28 میں سے 20 سیٹوں پر کامیابی کا پرچم لہرائے گی۔ میڈیا کے نمائندوں سے بات کرتے ہوئے انہوں نے کہا کہ کانگریس کے تئیں رائے دہندگان کا ردعمل اب تک بہت مثبت رہا ہے۔

بی جے پی کرناٹک حکومت کو دھمکی دے رہی، نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار کا سنگین الزام

کرناٹک کے نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوکمار نے بی جے پی پر سنگین الزام عائد کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ ریاستی حکومت کو دھمکی دے رہی ہے اور لوگوں میں یہ پیغام پہنچانے کی کوشش کر رہی ہے کہ خراب نظم و نسق کی وجہ سے اب ریاست کی کمان گورنر کے حوالے کر دی جائے گی۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔