بھٹکل:منڈلی،موگیرکیری آنگن واڑی مرکز میں ای سی سی ای دن منایا گیا

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th June 2017, 8:40 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:19/جون (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے منڈلی ، موگیرکیری آنگن واڑی میں یوم ِبچوں کی دیکھ ریکھ ، ذوق و شوق اور تعلیم (ای سی سی ای)اور مقوی غذا اوربہتر صحت جانکاری کیمپ کا پیر کو انعقاد ہوا۔

تعلقہ صحت عامہ کی تعلیمی افسر رجنی دیسائی نے اس موقع پر خطاب کرتے ہوئے کہاکہ پینے کا پانی، انجکشن ، حاملہ اور زچہ کو ملنے والی سرکاری سہولیات کی تفصیلی جانکاری دی۔ محکمہ خواتین اور اطفال کی نگراں کار سوشیلا موگیر نے سرکاری اسکیم ماترا پورنا، ماترتوامنصوبہ جات پر روشنی ڈالی۔ آنگن واڑی کارکن ہیما دیواڑیگا نے استقبال کرتے ہوئے نظامت کی۔ دیگر کارکنان ، کمیٹی کےصدر،ممبران اور بچے اس موقع پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...