بھٹکل میونسپالٹی میں صفائی کرمچاری پرہاتھ اُٹھانے کا الزام؛ کام بند کرکے کیا گیا احتجاج؛ صلح صفائی کے بعد معاملہ حل

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 19th July 2018, 1:21 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل 19/جولائی (ایس او نیوز) بھٹکل ٹائون میونسپالٹی کے ایک صفائی کرمچاری پر میونسپالٹی کے ہی ایک آفسر کے ذریعے ہاتھ اُٹھانے کا الزام عائد کرتے ہوئے  سبھی صفائی کرمچاریوں نے آج جمعرات کو احتجاج کرتے ہوئے کام کاج بند کردیا۔ مگر قریب تین گھنٹوں بعد  آپسی صلح صفائی کے بعد معاملہ حل کرلیا گیا۔

 بتایا گیا ہے کہ آج صبح  گنپتی منگلا کورار نامی ایک ورکر نے بیمار ہونے پر چھٹی مانگی تھی، جس پر  جونئیر ہیلتھ آفسر کے ساتھ لفظی جھڑ پ ہوئی جس کے بعد متعلقہ آفسر نے  گنپتی کو تھپڑ ماردیا، اسی بات کو لے کر سبھی صفائی کرنے والے اہلکار احتجاج پر اُترآئے اور سبھی کرمچاریوں نے کام کاج بند کردیا۔ ان کا مطالبہ تھا کہ متعلقہ آفسر کے خلاف کاروائی کی جائے۔

کافی دیر تک صفائی کرمچاریوں نے  میونسپل چیف آفسر (انچارج) وینکٹیش نائوڈا کا گھیرائو کرتے ہوئے اُن سے متعلقہ آفسر کی شکایت کرتے ہوئے کاروائی کی مانگ کی اور بتایا کہ متعلقہ آفسر اس سے پہلے بھی ورکروں کے ساتھ بدتمیزی کے ساتھ پیش آتا رہا ہے، لہٰذا اُس آفسر کو ان کے سیکشن سے ہٹادیا جائے۔

اس تعلق سے کرمچاریوں نے بھٹکل ٹائون پولس تھانہ پہنچ کر شکایت درج کرنے  کی بھی کوشش کی ، مگر بعد میں بتایا گیا ہے کہ صلح صفائی کرتے ہوئے معاملے کو نپٹادیا گیا ہے ۔

بھٹکل پولس انسپکٹر گنیش نے بتایا کہ  صفائی کرمچاری پولس تھانہ میں شکایت درج کرنے پہنچے تھے، مگر بعد میں میونسپل کے کسی آفسر کا کال آنے کے بعد شکایت درج کئے بغیر ہی واپس چلے گئے۔ انسپکٹر کے مطابق دونوں نے ایک دوسرے پر ہاتھ اُٹھایا تھا۔ انہوں نے بتایا کہ اس تعلق سے کوئی بھی معاملہ فی الوقت درج نہیں ہوا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اسپتال قائم کرنا میری ذمہ داری نہیں ہے: کاروار میں ایم پی اننت کمار ہیگڈے کا تکبرانہ بیان

ضلع شمالی کینرا میں ایک ٹراما سینٹر اور سوپر اسپیشالٹی ہاسپٹل تعمیر کرنے کے لئے سوشیل میڈیا جو مہم چلائی جارہی ہے اور متعلقہ محکمہ جات کے افسران کو میمورنڈم دئے جارہے ہیں اس سلسلے میں ضلع کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نے اب تک کسی قسم کاردعمل ظاہر نہیں کیاتھا۔ الٹے سوشیل ...

اڈپی کے موٹر بائک شوروم میں بھیانک آتشزدگی۔ فائربریگیڈ کی بروقت کارروائی سے ٹل گیا سنگین حادثہ

یہاں اندرالی ریلوے پل سے قریب واقع ہیرو ہونڈا موٹربائک کے جئے دیوا شو روم میں اتوار کی شب میں بھیانک آتشزدگی کا واقعہ پیش آیا۔ چونکہ اس شوروم سے متصل پٹرول بنک موجود ہے اس لئے حادثہ سنگین رخ اختیار کرنے کے امکانات پیدا ہوگئے تھے، لیکن فائر بریگیڈ عملے کی بروقت کارروائی کی وجہ ...

منگلورو میں ڈینگی بخار کے 40مشتبہ مریض اسپتال میں داخل۔ریاستی سطح پر% 70ملیریا کے معاملات منگلورو میں درج ہوئے

گزشتہ تین ہفتوں کے دوران منگلورو کے گجّر کیرے نامی علاقے میں ڈینگی بخار کے 40مشتبہ مریض اسپتال میں داخل کیے گئے ہیں تفتیش کے بعد ان میں سے ایک معاملے میں ڈینگی بخار کی تصدیق ہوگئی ہے۔

منگلورو ایئر پورٹ پر 20.67لاکھ روپے مالیت کا سونا ضبط

منگلورو انٹرنیشنل ایئر پورٹ پر سونا اسمگلنگ کرنے کی کوشش کو ناکام بناتے ہوئے کسٹم کے افسران نے ایک مسافر کے قبضے سے 24کیریٹ کا608  گرام سونا ضبط کرلیا جو مسافر نے پیسٹ کی شکل میں اپنے مقعد میں چھپاکر رکھا تھا۔

کاروار میں شراب کے نشے میں دُھت کار چلانے کے دوران چار سواریوں کو ٹکر دینے کے بعد عوام نے نیوی اہلکار کی لی خوب خبر

نیوی اہلکار کو کاروار میں  اُس وقت عوام  کے ہاتھوں بری طرح    پٹنا پڑا جب  شراب کے نشے میں ڈرائیونگ کرنے کے دوران اس کی کار  یکے بعد دیگرے چار کاروں سے ٹکرا گئی۔ واردات  کاروار کے بِنگا میں کدمبا نیوی کے گیٹ کے قریب سنیچر شب کو  پیش آیا۔

دُبئی میں 18 برس سے کم عمر بچوں کی ویزہ مفت؛ 15 جولائی سے 15 ستمبر تک رہے گی سہولیت

 متحدہ عرب امارات میں سیاحتی سیزن کے دوران غیر مُلکی سیاحوں کے 18 برس سے کم عمر بچوں کے لیے مفت ویزے کی سہولت فراہم کی جا رہی ہے۔ یہ اعلان فیڈرل اتھارٹی فار آئیڈینٹٹی اینڈ سٹیزن شپ کی جانب سے کیا گیا ہے۔ دُبئی میں ہر سال سیاحتی سیزن کا آغاز 15 جولائی سے ہوتا ہے جو 15 ستمبر تک جاری ...