جے ڈی نائک کے گھر پہنچے ایم پی اننت کمار ہیگڈے؛ کیا وہ شادی کی مبارکبادی دینے پہنچے تھے یا بی جے پی میں شامل ہونے کی دعوت دینے ؟

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th February 2017, 11:51 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:25/فروری    (ایس او نیوز) سابق رکن اسمبلی ، کانگریس لیڈر جے ڈی نائک کے گھر سنیچر کی شام اترکینرا کے رکن پارلیمان اننت کمار ہیگڈے نے ملاقات کرتے ہوئے جے ڈی نائک کے بیٹے ڈاکٹر بھرت کو شادی  رچانے پر مبارکباد پیش کی  ہے۔

جے ڈی نائک کے تعلق سے افواہیں گردش کررہی تھی کہ وہ  بی جے پی کا رخ کررہے ہیں۔ اس  درمیان کینرا ایم پی آننت کمار ہیگدے سمیت بی جے پی کے اہم لیڈران کے ساتھ شادی کی مبارکبادی کے بہانے  اُن سے ملاقات کرنے کو لے کرسیاسی ماحول میں تجسس پایاجارہاہے۔

جے ڈی نائک کے قریبی لوگوں نےسابق رکن اسمبلی کے  گھر پر ایم پی کی ملاقات کو لے کر وضاحت کرتے ہوئے بتایاہے کہ  بی جے پی لیڈران جے ڈی نائک کی دُختر کی شادی کی مبارکباد دینے  پہنچے تھے، اور یہ ایک معمول کے مطابق ہوئی ملاقات ہے، ان لوگوں نے ساحل آن لائن سے اپیل کی کہ بی جے پی لیڈران کی جے ڈی نائک کے مکان پرمبارکبادی کے لئے پہنچنے پر  زیادہ توجہ نہ دیں اور اسے سیاست سے جوڑ کر نہ دیکھے۔

کیا کانگریس لیڈران کے گھر پہنچ کر ایم پی نےاُنہیں بی جے پی میں شامل ہونے کی دعوت دی ؟ :  یہاں یہ بات قابل ِ غور ہے کہ ایم پی اننت کمار ہیگڈے مرکزی سیاست سے ریاست کی طرف رخ کا عندیہ دے کر اعلان کرچکے ہیںکہ وہ  اگلے انتخابات میں ایم پی سیٹ کے لئے نہیں بلکہ کسی حلقہ سے ریاستی ودھان سبھا کے لئے انتخابات لڑ نے کو ترجیح دیں گے۔  اسی زمین کی تیار ی کے لئے وہ سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک کے گھرپہنچے تھے۔ ذرائع سے ملی اطلاع کے مطابق جے ڈی نائک سے ملاقات کرنے سے پہلے آننت کمار ہیگڈے ضلع پنچایت کے سابق صدر دامودر گرڈیکر ، صنعت کار ایرپا گرڈیکر اور دیگر کانگریسی لیڈران کے گھر وں پر بھی پہنچ کر اُن سے ملاقات کی ہے اور راست طورپر اُنہیں بی جے پی میں شامل ہونے کی دعوت دی ہے۔

ذرائع کی اگر مانیں تو ایم پی کی دعوت کو  دامودرگرڈیکر نے قبول کرتے ہوئے کہا ہے کہ وہ 3 ماہ کے بعد بی جے پی میں شمولیت کے متعلق ضروری فیصلہ لیں گے۔ اسی طرح ایرپا گرڈیکر نے کہا ہے کہ وہ اس وقت سرگرم سیاست سے دور ہی رہیں گے۔ اس کے بعد ایم پی نے بھٹکل بندرگاہ اور الویکوڑی بندرگاہ کا دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا۔ اس موقع پر بی جے پی لیڈران گوندنائک، راجیش نائک، کرشنا نائک آسارکیری ، ایشور نائک، سنیل نائک، دینیش نائک، کمار ہیبلے وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...