بھٹکل انجمن صد سالہ جشن: پی یوکالج فار ویمن میں بنات انجمن اور طالبات کی مائوں کے درمیان دلچسپ مقابلے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd December 2018, 8:52 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:23؍ڈسمبر (ایس او نیوز) انجمن حامئی مسلمین بھٹکل کے  صد سالہ جشن کی مناسبت سے  زیرتعلیم طالبات کی ماوں اوربنات انجمن کو بھی جشن کا حصہ بناتے ہوئے مختلف مقابلہ جات کا انعقاد کیا گیا  جس میں خواتین نے کثیر تعداد میں حصہ لیتے ہوئے  انجمن کے ساتھ اپنی وابستگی اور دلی لگائو کا مظاہرہ پیش کیا۔

اس تعلق سے آج بروزاتوار کو خدیجہ سید علی کیمپس میں طالبات کی ماوں اور بنات  انجمن  نے سیرت کوئز، انجمن کوئز، ون منٹ گیمس، کیک ڈیکوریشن (انجمن تھیم ) ، ڈنر ٹیبل ارینجمنٹ ، ہئیر اسٹائیل سمیت کئی مقابلہ جات میں حصہ لیتے ہوئے پروگرام میں شریک شرکاء اور طالبات  کو محظوظ ہونے کا بہترین موقع فراہم کیا۔ مقابلوں  میں ہر عمر کی عورتوں نے حصہ لیا۔

تقریب میں مہمان خصوصی کی حیثیت سے محترمہ حمیدہ باشا ہ دامودی نےنماز پر  خود کی تخلیق کردہ  نوائطی نظم کو پیش کیا۔ پروگرام کا آغاز مہناز اکرمی کی تلاوت قرآن سے ہوا۔ غزالہ نے ہدیہ نعت  پیش کی ۔ لکچرر صاحبان نے انجمن ترانہ پیش کیا۔ محترمہ شریفہ شیخ نے استقبال کیا تو محترمہ ثناء نے مہمان اور ممتحن حضرات کا تعارف  پیش کیا۔مہناز نے شکریہ اداکیا۔

ڈائس پرانجمن صد سالہ جشن کی زنانہ کمیٹی کنونیر محترمہ سیما قاسمجی ، پرنسپال ڈاکٹر فرزانہ محتشم ، نائب پرنسپال طالعہ معلم سمیت کئی لکچرر حضرات ، سرپرست سمیت کئی  طالبات موجود تھیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...