بھٹکل کی اپاہج تعلیم یافتہ لڑکی کو مصنوعی پیر جوڑنے کے لئے رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے دیا تعاون

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 1st May 2017, 2:47 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:30/اپریل(ایس اؤنیوز) دونوں پیروں سے پیدائشی طور پر  اپاہج شرالی کی ایک نوجوان لڑکی جو کالج سے  ڈگری یافتہ ہیں، چلنے پھرنے سے معذور اور علاج کرنے سے بھی مجبور تھی، مگر بھٹکل کے رکن اسمبلی منکال وئیدیا سے مدد طلب کرتے ہی منکال  نے نہ صرف وزیراعلیٰ فنڈ، بلکہ خود کی جیب سے بھی رقم فراہم کیا اورمصنوعی پیر جوڑنے کے لئے آگے آگئے۔ ان کے اس کام کی بھٹکل کے عوام ستائش کررہے ہیں۔

شرالی کی سماریہ بنت محمد یوسف دوسروں کی طرح بھاگ دوڑ کرنا چاہتی تھی، جس طرح محنت اور لگن کے ساتھ تعلیم حاصل کرتے ہوئے اچھے نمبرات لے کر ڈگری مکمل کیا، اسی طرح چاہتی تھی کہ دوسروں سے سہارا لینے کے بجائے خود اپنے پیروں پر کھڑی ہونا چاہئے۔ اس تعلق سے اس ہونہار طالبہ نے جانکاری لینی شروع کی تو پتہ چلا کہ مصنوعی پیروں سے کھڑا ہونا  اور چلنا پھرنا ممکن ہے تو اس نے اپنے والدین کے ذریعے بھٹکل کے رکن اسمبلی منکال وئیدیا سے رابطہ کیا ، بتایاگیا ہے کہ مصنوعی پیروں کے لئے قریب ساڑھے چارلاکھ روپیوں کا خرچہ ہے۔ منکال وئیدیا نے جب دیکھا کہ لڑکی کچھ کرنا چاہتی ہے ، مگر پیروں سے معذور ہے، تو انہوں نے اپنی طرف سے ہر ممکن تعائون کا یقین دلایا ، پھر فوری اقدام کرتے ہوئے اس لڑکی کے لئے وزیراعلیٰ فنڈ سے دو لاکھ روپیہ دلوایا، پھر اپنی جیب سے پچاس ہزار کی رقم بھی دی، بعد میں انہوں نے اُن بینکوں سے  دس دس ہزار روپئے دلوائے،  جس کے وہ خود صدر ہیں، یعنی کے ڈی سی سی بینک سے 10ہزارروپئے اور جنتابینک سے 10ہزارروپئے۔اس طرح اب جملہ 2لاکھ 70ہزارروپیوں کا انہوں نے تعائون کیا ہے۔ مگر  اپنے پیروں پر کھڑی  ہونے کے لئے اس لڑکی کو مزید مدد  کی ضرورت ہے۔ صاحب خیر حضرات اگر توجہ دیں تو  اس کی مدد ہوسکتی ہے۔

 

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔