بھٹکل رکن اسمبلی کا بس اسٹائنڈ دورہ؛ ایک ہفتے کے اندر مسافروں کی راحت کے لئے عارضی ٹینٹ لگانے کی ہدایت

Source: S.O. News Service | By I.G. Bhatkali | Published on 6th September 2018, 8:14 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 6/ستمبر (ایس اونیوز) بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک نے آج جمعرات صبح بھٹکل بس اسٹائنڈ کا دورہ کیا اور حال ہی میں منہدم ہونے والی بس اسٹائنڈ کی عمارت گرنے کے بعد  مسافروں کو ہونے والی پریشانیوں سمیت دیگر مشکلات کا جائزہ لیا۔ ایم ایل اے نے  نئی تعمیر ہونے والی عمارت کے تعلق سے بھی جانکاری لی بعد میں افسران کو ہدایت دی کہ نئی عمارت مکمل ہونے تک  عارضی شیڈ لگائے جائیں تاکہ مسافروں کو  کسی طرح کی دشواری پیش نہ آئے۔ آفسران سے گفتگو کرتے ہوئے انہوں نے ایک ہفتے کے اندر عارضی شیڈ لگانے کے احکامات جاری کئے۔

اخبار نویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے سنیل نائک نے کہا کہ  پانچ کروڑ کی لاگت سے بس اسٹائنڈ کی نئی عمارت کا کام تیزی کے ساتھ جاری ہے، انہوں نے کہا کہ  گیارہ پلیٹ فارم کے ساتھ نیا بس اسٹائنڈ تعمیر کیا جارہا ہے اور اس بات کی کوشش کی جارہی ہے کہ یہ کام جتنی جلد ہوسکے مکمل کیا جاسکے۔

ایم ایل اے کے بس اسٹائنڈ کے  دورہ کے موقع پر بس اسٹائنڈ کے چند اسٹاف نے اپنی شکایات بھی بیان کیں، جن کو  ایم ایل اے نے تسلی دی کہ وہ اُن کے مسائل حل کرنے کی کوشش کریں گے۔   کچھ مسافروں نے   بتایا کہ  بھٹکل سے مینگلور کے لئے جو والووو بس سروس شروع کی گئی ہے، اُس کا کرایہ 200  روپیہ سے اچانک 250 روپیہ  کیا گیا ہے، جس سے  بسیں  خالی جارہی ہیں اور مینگلور سے بھی بسیں خالی لوٹ رہی ہیں۔ مسافروں نے بتایا کہ ڈھائی سو روپیہ  بے حد مہنگا کرایہ ہے ۔ اس تعلق سے رکن اسمبلی کی جانب سے پوچھے جانے پرآفسر نے بتایا کہ دو سو روپیہ کرایہ پر محکمہ کو کافی نقصان اُٹھانا پڑ رہا تھا، جس کو دیکھتے ہوئے کرایہ میں اضافہ کیا گیا ہے۔

رکن اسمبلی سنیل نائک نے بعد میں  منی ودھان سودھا کی زیر تعمیر عمارت کا بھی دورہ کیا اور  ضروری جانکاری حاصل کرتے ہوئے تعمیراتی کام کا جائزہ لیا۔

اس موقع پر بی جے پی کے صدر ایڈوکیٹ راجیش نائک اور کرشنا نائک سمیت کافی دیگر اراکین موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...