بھٹکل میں غیر قانونی جانوروں اور ہتھیاروں کی سپلائی روکنے چک پوسٹ تعمیر کرنے بھٹکل ایم ایل اے سنیل نائک کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 10th August 2018, 8:57 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل  :10/ اگست (ایس اؤ نیوز)  بھٹکل کے سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر چترنجن، بی جے پی لیڈر تمپا نائک ، بھٹکل فسادات کے متعلق جسٹس جگناتھ شٹی اورجسٹس  رام چندر  کمیشن کی رپورٹس کو جاری کرنے کا مطالبہ لےکر بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک نے بھٹکل تشریف لائے ریاستی نائب وزیر اعلیٰ اور  وزیر داخلہ جی پرمیشور کو میمورنڈم پیش کیا۔

میمورنڈم میں بی جے پی کے ایم ایل اے سنیل نائک نے  مانگ کی ہے کہ بھٹکل میں کے ایس آرپی یا ڈی آر بٹالین کو مستقل بنائے رکھیں تاکہ یہاں ہمیشہ امن قائم رہے۔ مزید اس بات کا بھی مطالبہ کیا کہ بھٹکل کے اہم چیک  پوسٹ کی تعمیر نو کرتے ہوئے جانوروں کی غیر قانونی سپلائی سمیت  غیر قانونی ہتھیاروں کی سپلائی کو روکنےکے لئے اقدامات کئے جائیں۔

سنیل نائک کے مطابق پولس عملہ کی تعداد کے مطابق انہیں رہائش کی قلت ہے، لہٰذا پولس کے لئے نئے رہائشی کامپلکس کی تعمیر کی جائے۔ بھٹکل میں ٹرافک پولس اور خاتون پولس تھانوں کو منظوری دینے کی مانگ بھی انہوں نے  میمورنڈم میں کی ہے۔ اسی طرح سوشیل میڈیا پر جعلی ناموں کے ساتھ عوامی نمائندوں اور سماجی کارکنوں کے خلاف ہتک آمیز پوسٹ کئے  جارہے ہیں، اس سلسلےمیں بھی ٹھوس قدم اٹھانے کے علاوہ مختلف محکمہ جات میں عارضی یا ٹھیکے کی بنیاد پر کام کررہے ملازمین کو مستقل کرنے کے لئے کارروائی کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔ اس موقع پرجی پرمیشور کے ہمراہ   کانگریس لیڈرنویدیت آلوا، سابق رکن اسمبلی منکال وئیدیا ودیگر لوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی