بھٹکل :میں ہتک آمیز جذبات نہیں رکھتا : پنچایت ممبر کی الزام تراشی کا رکن اسمبلی نے دیا جواب

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th November 2018, 9:30 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:13؍نومبر (ایس او نیوز)ہوناور تعلقہ کیلگی نور پنچایت موگلی ائییپا مندر کونکال باہر کرنےکے معاملے میں تعلقہ پنچایت ممبر گنپیا گوڈا کی طرف سےلگائے گئے الزامات کا بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک نے تحریری دیتے ہوئے کہا ہےکہ میں ایک شریف خاندان سے تعلق رکھتاہوں اور میری پرورش  انہی کے درمیان ہوئی ہے۔ غلط راستوں سے شہرت کی لالچ مجھے ضرورت نہیں ہونےکی بات کہی ہے۔

اپنی تحریری وضاحت میں رکن اسمبلی نےکہاہےکہ ایک  پنچایت ممبر کی ہتک کرکے مجھے سیاسی سطح پر  ترقی  پانے کی ضڑورت نہیں ہے ،میرے ایسے نیچ   جذبات  بھی نہیں ہیں۔ بڑوں اور چھوٹوں کے ساتھ یکساں عزت سے پیش آتاہوں۔ دراصل گنپیا گوڈانے سابق رکن اسمبلی کی چاہت میں مجھ پر ایسا الزام لگایا ہے۔ پلٹ وار کرتے ہوئے رکن اسمبلی نےکہا ہے کہ سیاسی قحط کا شکار ہوئے گنپیا گوڈا بہتی گنگا میں ہاتھ دھورہے ہیں۔ میرے پاس فالتو وقت نہیں ہے، کہنا ہے کہ کسی پر الزام تراشی سے پہلے سچائی کو جان کر بات کریں ۔ کسی کو خوش کرنےکے لئے الزام تراشی بزرگوں کے لئے بہتر نہیں ہونے کی بات پریس ریلیز میں کہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔