بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک کریں گے اپنے سیاسی گرو کی تقلید؛ نہیں ہوں گے ٹیپو جینتی  تقریب میں شریک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 8th November 2018, 1:54 AM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:7؍نومبر (ایس او نیوز)  بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک نے اپنے  سیاسی گرو  اور ضلع کے رکن پارلیمان  اننت کمار ہیگڈے کی تقلید کرتے ہوئے ٹیپو سلطان جینتی کے دعوت نامہ میں اپنا نام درج نہ کرنے کی ہدایت دی ہے۔

اپنے سکریٹری کریپا نائک کے توسط سے بھٹکل تحصیلدار اور ضلع ڈپٹی کمشنر کو خط ارسال کرتے ہوئے بتایا ہے کہ اُن کا نام دعوت نامے میں  درج نہ کریں۔

اس تعلق سے پریس ریلیز جاری کرتے ہوئے سنیل نائک نے بتایا ہے کہ مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے میرے سیاسی گرو ہیں ، ان کے قومی نظریہ اور ہندوتوا کی حمایت کرتے ہوئے میں نے ضلع اور تعلقہ سطح پر منائی جانے والی ٹیپو جینتی میں شامل نہ ہونے کا فیصلہ کیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔