بھٹکل تحصیلدار دفتر میں رکن اسمبلی کے ذریعے عوامی شکایات کی سماعت؛ ناگ بنا کے اطراف دیوار تعمیر کرنے کا مطالبہ
بھٹکل:17؍نومبر (ایس اونیوز)تعلقہ تحصیل دفتر کی جانب سےہونے والےکاموں کو لے کر رکن اسمبلی سنیل نائک نے سنیچر کو بھٹکل تحصیلدار دفتر میں موجود رہتے ہوئے عوامی شکایات کی سماعت کی۔
نئے راشن کارڈ بنانے کے متعلق غذائی انسپکٹر سے جانکاری حاصل کرنےکے بعد رکن اسمبلی نے کہاکہ راشن کارڈ کی تعداد زائد ہونے پر اعلیٰ افسران کو تفصیلی رپورٹ پیش کرنے کے معاملے میں ہم آپ پر کوئی دباؤنہیں بنائیں گے، مگر قانون کے مطابق غریب عوام کو سرکاری سہولیات مہیا کرنےمیں کا م کرنےکی ہدایات دیں۔ وارثہ انٹری جیسے دیگر کاموں میں ایجنٹوں کو دور کرنےکے لئے نیمدی کیندر سےہی تقسیم کاری کاانتظام کریں۔ کئی ایک دستاویزات کے لئے عوام روزمرہ کےکاموں کو چھوڑ کر دفتر کے چکر کاٹنے پر مجبور ہیں اس کے ازالے کے لئے کم سےکم مہینےمیں ایک مرتبہ تما م ولیج اکاؤنٹنٹ، تحصیل انسپکٹر ایک ہی مقام پر حاضر رہنے کا پروگرام بنانےرکن اسمبلی نے صلاح دی۔ تحصیلدار بنیا نے اس سلسلےمیں ضروری اقدامات اٹھانےکا تیقن دیا۔ اس دوران رکن اسمبلی نے بھٹکل سب جیل کی درستگی اور تحصیلدار دفتر میں سی سی ٹی وی کیمروں کی نصب کاری کےلئے فنڈ منظورکروانےکی بات کہی۔ بی جےپی بھٹکل تعلقہ صدر راجیش نائک، سبرائے نائک، کرشنا نائک آسارکیری ، سبرائے دیواڑیگا، پرمود جوشی ، سنتوش نائک، کمار ہیبلے وغیرہ موجود تھے۔
ناگ بنا کے اطراف کمپاؤنڈ دیوار تعمیر کریں : شہر کےپرانے بس اسٹانڈ کے قریب موجود ناگ بنا کے اطراف کمپاؤنڈ دیوار تعمیر کرنے کےلئے بی جے پی لیڈران نے تحصیلدار کو اپیل سونپی۔ ناگ بنا کی کمپاؤنڈ دیوار کے لئے اس سے قبل ہی رقم منظور ہوئی تھی مگر کام نہیں ہوسکا۔ اسی طرح بھٹکل اربن بینک کے روبرو والے ناگ بنا کے اطراف بھی کمپاؤنڈ دیوار تعمیر کرنے کی مانگ کرتےہوئے کہاکہ متعلقہ زمین کو اتی کرم کرنے نہ دیں ۔