بھٹکل:رکن اسمبلی منکال وئیدیا کا بلدیہ کے تمام وارڈوں کا دورہ : بلیو پرنٹ سے پہلے اہم اور ضروری کاموں کا جائزہ  

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 16th January 2017, 9:56 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:16/جنوری  (ایس او نیوز) ریاستی حکومت کے شہری ترقیاتی منصوبہ کے تحت بھٹکل بلدیہ کو 7.5کروڑ روپئے منظورکئے گئے ہیں، شہر کے ضروری کاموں کی فہرست تشکیل دینے سے  پہلے رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے پیر کو تمام وارڈوں کا دورہ کرتے ہوئے معائنہ کیا اور علاقوں کے ذمہ داران سے ملاقات کرتے ہوئے متعلقہ علاقوں کے مسائل کی طر ف توجہ دی۔

اہم سڑکوں، اندرونی نالیوں ، ندی نالوں کی حدبندی دیوار، تحفظاتی دیوارکی تعمیر سمیت مختلف کاموں کے متعلق وارڈ ممبر اور مقامی عوام سے رکن اسمبلی (جو شہری ترقی جات نفاذ کمیٹی کے صدر بھی ہیں)نے شکایات کی سماعت کی۔ دوپہر جب رکن اسمبلی جامع اسٹریٹ سے پیدل قاضی اسٹریٹ ہوتے ہوئے غوثیہ اسٹریٹ پہنچے تو عوام نے انہیں گھیر لیا اور پمپنگ اسٹیشن کو ادھر سے نکال کر دوسری طرف منتقل  کرنے کا مطالبہ کیا۔مقامی لوگوں نے بتایا کہ پمپنگ اسٹیشن سے گندہ پانی قریبی ندی میں چھوڑا جارہا ہے جس سے نہ صرف علاقہ کے پورے کنویں خراب ہوچکے ہیں بلکہ پوری ندی آلودہ ہوکر بدبو اتنی بھری ہوئی ہے کہ رہنا محال  ہوگیا ہے ۔ منکال وئیدیا نے پورے علاقے کا دورہ کیا، کنووئوں کے ساتھ ساتھ ندی کا بھی جائزہ لیا اور حیرت کا اظہار کیا کہ پمپنگ اسٹیشن کو اس آبادی والے علاقے میں کیوں نصب کیا گیا۔ انہوں نے اس مسئلے کے حل کے لئے اپنی طرف سے ہرممکن کوشش کرنے کا یقین دلایا۔ موصوف یہاں سے مشما اسٹریٹ  اور خلیفہ اسٹریٹ ہوتے ہوئے ڈارنٹا پہنچے، جہاں ندی کا پانی ڈرینیج کا پانی چھوڑے جانے سے آلودہ ہے، یہاں ایک ٹوٹے ہوئے پُل کی مرمت کے لئے میونسپل انجینر کو ہدایت دی، اسی طرح  ڈونگرپلی میں نئی تعمیر شدہ  سڑک کو  حضرت مخدوم درگاہ تک لے جانے کی ہدایت دی۔

اُدھر منکولی ، راگھوویندر مٹھ علاقہ کے عوام نے رکن اسمبلی کو بتایا کہ قومی شاہراہ سے صرف انسانوں کو ہی نہیں بلکہ جانوروں کو بھی پار کرنا دشوار ہوتاہے، اس لئے قومی شاہراہ پر اندرونی راستہ تعمیر کریں۔

رکن اسمبلی نے یقین دلایا کہ حکومت نے جو امداد منظور کی ہے اسی کے تحت ضروری کاموں کو انجام دیاجائے گا، بقیہ کاموں کو مرحلہ وار مکمل کیاجائے گا۔ اس موقع پر بھٹکل بلدیہ صدر محمد صادق مٹا، نائب صدر اشفاق کے ایم، اسٹانڈنگ  کمیٹی چیرمن محمد قیصر محتشم ، ممبرا ن ایس ایم پرویز، کرشنانند پائی ، فیاض ملا، وینکٹیش، سندیپ ، قومی شاہراہ اتھارٹی کے انجنئیر ملیکارجن ، بھٹکل میونسپل آفسر چیف آفیسر وینکٹیش وغیرہ موجود تھے۔

مندر کو بچانے کی اپیل:  قومی شاہراہ کی توسیع کو لے کر منکولی سرکل پر موجود ہنومنت مندر کی عمارت نکالی جارہی ہے، مندر انتظامیہ نے رکن اسمبلی سے درخواست کی کہ وہ حکومت کی  اس طرف توجہ دلا کر مندر کو بچائیں۔ جواب میں رکن اسمبلی نے کہاکہ یہ کام مرکزی حکومت کے تحت آتا ہے۔ اس میں ان کی طرف سے کچھ کرنا ممکن نہیں ہے ، انہوں نے کہا کہ اگرمندر عمارت یا دیگر ترقی یاتی  کاموں کی ضرورت ہے تو ریاستی محکمہ مجرائی سے امداد بہم پہنچانے کی کوشش کی جاسکتی ہے۔ اس موقع پر مندر انتظامیہ کے مہابلیشور شٹی ، نارائن منجوناتھ شٹی ، شنکرشٹی ، گووندرائے شٹی ، گجانن شٹی وغیرہ وموجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔