بھٹکل میں کل تشریف لائیں گے کرناٹک کے وزیرا علیٰ سدرامیا ؛ اجلاس کی تیاریاں آخری مراحل میں؛ ڈی سی اور دیگر اعلیٰ حکام نے لیا جائزہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th December 2017, 7:47 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:5/ دسمبر(ایس اؤنیوز) 6دسمبر کو ریاستی وزیر اعلیٰ سدرامیا کی آمد کو دیکھتے ہوئے پولس پریڈ میدان میں منعقد ہونے والےمختلف ترقیاتی  کاموں کے سنگ بنیاد اور افتتاحی پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے تیاریاں آخری مراحل میں ہیں۔

سرکاری افسران کے تعاون سے کانگریس پارٹی کے کارکنان اجلاس کی تیاریوں میں لگے ہوئے ہیں اور لیڈران تمام کاموں کی   نگرانی میں جٹے ہوئے ہیں ۔ وزیراعلیٰ کا پرتپاک استقبا ل کرنے کےلئے کانگریسی لیڈران اور کارکنان تیا ر کھڑے ہیں۔ موصولہ اطلاع کے مطابق قریب  20 ہزار لوگوں کوپروگرام  میں شریک ہونے کے لئے کرسیوں کا انتظام کیا گیا ہے۔ پروگرام میں شریک ہونے والوں کے لئے کھانے پینے کے انتظامات  بھی کئے گئے ہیں۔

اترکنڑا ڈپٹی کمشنر ایس ایس نکول  نے آج منگل شام کو مختلف محکمہ جات کے افسران کے ساتھ بھٹکل ساگر روڈ پر پہنچ کر  جائے وقوع کا جائزہ لیا اور ضروری معلومات حاصل کرتے ہوئے سرکاری آفسران کو ضروری ہدایات دیں۔ رکن اسمبلی منکال وئیدیا ، پارٹی لیڈران اور کارکنان کے ساتھ گذشتہ دو تین دنوں سے وہیں پرٹھکانہ ڈالے ہوئے پروگرام کو کامیاب بنانے کے لئے کوشاں ہیں۔ شرپسندوں کو کسی بھی طرح کی شرارت کا موقع نہ دینے کے لئے تعلقہ بھر میں سخت پولس سکیورٹی تعینات کی گئی ہے۔ الگ الگ مقامات سے 500سے زائد پولس فورس کو حفاظتی  انتظامات پر لگایا گیا ہے۔

بدھ کو ہونےو الے وزیرا علیٰ کے پروگرام پر اوکھی طوفان کے خطرات بھی منڈلاتے نظر آرہے ہیں ۔ تیاریاں تقریبا مکمل ہوگئی ہیں۔ لیکن  منگل شام کو اچانک تیز ہوائیں چلنے اور ہلکی ہلکی بارش ہونے کی وجہ سے موسم میں تبدیلی دیکھی جارہی ہے جس سے  منتظمیں فکرمند ہوگئے ہیں ،پولس پریڈ میدان شامیانے سے بھر گیا ہے، منتظمین کو فکر کھائے جارہی ہے کہ  اگر عین پروگرام کے دوران  بارش ہوئی یا ہوا چلی تو کیا ہوگا۔ وہیں پر توقع بھی  کی جارہی ہے کہ ہ بدھ کی صبح تک ماحول ٹھیک ہوجائے گا اور وزیرا علیٰ کا پروگرام بغیر کسی رکاوٹ کے شاندار طریقے پر کامیاب ہوگا۔

تیاریوں کا جائزہ لینے شہر کے عوام بھی ساگر روڈ پر واقع پولس پریڈ گرائونڈ پہنچ  رہے ہیں اور کانگریس لیڈروں اور کارکنوں کے ساتھ کھڑے ہوکر سلفی وغیرہ بھی کھینچ رہے ہیں۔

خیال رہے کہ  کل بدھ صبح ٹھیک 10:20 بجے سدارامیا کا ہیلی کاپٹر انجمن کالج گرائونڈ پر اُترے گا، اُدھر سے وہ سیدھے ساگر روڈ پر واقع پولس پریڈ گرائونڈ پہنچیں گے ، اُدھر وہ  مختلف پروگرام کا سنگ بنیاد رکھیں گے، ساتھ ساتھ وہ کئی مکمل شدہ کاموں کا افتتاح بھی کریں گے۔ یہی پر وہ عوام الناس سے خطاب کریں گے۔ دوپہر دو بجے کھانے  کے بعد وہ کمٹہ کے لئے روانہ ہوں گے۔ کمٹہ میں عوامی اجلاس سے خطاب کے بعد وہ کاروار پہنچیں گے۔ اگلے روز اُن کا سرسی میں دورہ ہوگا۔

 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل میں گائیوں سے بھری دو لاریوں پر حملے کے الزام میں گیارہ افراد گرفتار؛ کیاجانوروں کو بی جے پی لیڈر کے ڈیری فارم لےجایا جارہا تھا ؟

  تعلقہ کے مرڈیشور نیشنل ہائی وے پر کل رات ہوئی ہندو شدت پسند تنظیموں کے کارکنوں کی غنڈہ گردی کے واقعے کے بعد پولس متحرک ہوکر اب تک گیارہ لوگوں کو گرفتار کرنے میں کامیاب ہوگئی ہے، جبکہ دیگر حملہ آوروں کی تلاش جاری ہے۔

بھٹکل کے مرڈیشور میں جانوروں سے بھری دو لاریوں پر نام نہاد گئو رکھشکوں کا حملہ ؛ لاری ڈرائیور اور کلینر کی بری طرح پیٹائی

یہاں مرڈیشور نیشنل ہائی وے پر جانوروں سے بھری دو لاریوں کو روک کر  لاری ڈرائیور اور کلینر کی بری طرح پیٹائی کرتے ہوئے دونوں لاریوں میں زبردست  توڑ پھوڑ کرنے کی واردات پیش آئی ہے، جس کے بعد لاریوں پر موجود  جانوروں کو راستے پر ہی آزاد چھوڑ کر  اُنہیں بھگائے جانے کی بھی اطلاع ...

بی جے پی نے جھوٹ اور غلط بیانی سے ہم کو شکست دی ہے: پرمود مادھو راج

غیر متوقع طور پر اپنے ہم جماعت اور بی جے پی امیدوار رگھو پتی بھٹ سے شکست کھانے کے بعد سابق کانگریسی ایم ایل اے پرمود مادھو راج نے کانگریسی کارکنان سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ بی جے پی نے منصوبہ بند طریقے سے جھوٹ اور غلط بیانی کے سہارے انہیں شکست دی ہے۔

بنٹوال میں ٹپر ٹرک کی ٹکر سے موٹر بائک سوار ہلاک۔ دوسراشدید زخمی

نیشنل ہائی وے 75پر ٹول ناکے کے قریب پیش آنے والے حادثے میں ایک ٹپر ٹرک نے موٹر بائک کو ٹکر ماردی جس کے نتیجے میں بائک سوار موقع پر ہی ہلاک ہوگیا جبکہ بائک کی پچھلی سیٹ پر سوار شخص شدیدزخمی ہوگیا اور اس کی حالت بہت ہی نازک بتائی جارہی ہے۔