بھٹکل کے ہینجلے میں رکن اسمبلی کے ہاتھوں نئے پُل کا افتتاح : برج ڈاکٹر چترنجن کے نام سے موسوم

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th March 2018, 8:56 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:15/ مارچ (ایس اؤنیوز)جنگلوں میں بسیرا کرتے ہوئے شہر ی تعلقات سے دور رہنے والے  ہاڈولی گرام پنچایت حدود کے ہینجلے مضاف کے کمری مراٹھیوں کے لئے جمعرات تہوار کا دن ثابت ہوا۔مضاف کے مکینوں کو پچھلے کئی دہوں سے شہرسےعلاحیدگی کا درد ستا رہا تھا جمعرات کو رکن اسمبلی منکال وئیدیا نے برج کا افتتاح کرتے ہوئے ان کی پریشانیوں کو دور کردیا۔

اس موقع پر منعقدہ تقریب میں خطاب کرتے ہوئے رکن اسمبلی منکا ل وئیدیا نے کہاکہ گذشتہ 2دہے قبل سابق رکن اسمبلی ڈاکٹر یو چترنجن نے یہاں برج تعمیر کرنے کا خواب دیکھا تھا جو آج پورا ہواہے۔ اسی مناسبت سے برج کو ’’ڈاکٹر یو چترنجن برج ‘‘کے نام سے موسوم کیاگیا ہے۔

اپنے خطاب میں منکال وئیدیا نے کہا کہ  میں نے یہاں کے ووٹرس کو دیکھ کر برج کی تعمیر نہیں کرائی ہے بلکہ آپ لوگوں کی پریشانیوں کو دور کرنے کے لئے یہ بریج تعمیر کی ہے۔ انہوں نے کہا کہ  پڑوس کے بڑے باگ میں بھی برج کی تعمیر کاکام جاری ہے۔ انہوں نے کہا کہ وہ  آبادی کے مطابق ترقیاتی کام  کرنے کے بجائے عوامی  ضروریات کو سامنے رکھتے ہوئے کام کرتے ہیں۔

اس موقع پر ضلع پنچایت ممبر البرٹ ڈیکوستھا، وسنت کھاروی اور سومیاگونڈا نے بھی اپنے اپنے خیالات کااظہار کیا۔ ضلع پنچایت صدر جئے شری موگیر، تعلقہ پنچایت صدر ایشور نائک، نائب صدر رادھا اشوک وئیدیا، ضلع پنچایت ممبر سندھو بھاسکر نائک، میناکشی نائک، جئے لکشمی گونڈا وغیرہ موجود تھے۔ ہاڈولی گرام پنچایت صدر شری دھر شٹی نے پروگرام کی صدارت کی۔ ممبر ستیش مراٹھی نے استقبال کرتے ہوئے افتتاحی کلمات کے بعد آخر میں شکریہ اداکیا۔

ایک نظر اس پر بھی

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...