دہشت گرد اگر مسلمان ہیں تو سبھی مسلمان دہشت گرد نہیں ہیں اور میں دہشت گردوں سے نہیں ڈرتا؛ بھٹکل رکن اسمبلی سنیل نائک کا انٹرویو

Source: S.O. News Service | Published on 19th July 2018, 9:12 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل  :19/جولائی (ایس اؤ نیوز ) امن وسکون کے لئے مشہور شہر بھٹکل کو میڈیا کا ایک طبقہ آج بھی بدنام کرنے ، امن و سکون میں خلل ڈالنے کی کوشش سے باز نہیں آرہاہے، عوامی فلاح وبہبودی اور ترقی، یہاں کے شہریوں کی آپسی بھائی چارگی  کے متعلق مضامین اور انٹرویو شائع کرنے کے بجائے میڈیا کے میدان میں نام نہاد طبقہ گڑے مردوں کو اکھاڑ کر مذہب کی بنیاد پر اشتعال انگیزی پھیلانے کی شرارت کررہاہے ۔ حال میں ایک کنڑا روزنامہ کی ایک  نامی نامہ نگار کے سوالات اور بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک  کے جوابات کا مختصر اقتباس بطور نمونہ قارئین کے لئے  پیش خدمت ہے ۔

سوال : منی  پاکستان کہلانے والے اس حلقہ میں آخر بی جے پی کی لیڈرشپ کا راز کیا ہے ؟

سنیل نائک : ایسے حلقے میں ہندوتوا کی لہر میں میں رکن اسمبلی کے طورپر منتخب ہوا ہوں ۔ خاص کر مرکزی وزیر اننت کمار ہیگڈے کی قیادت اور  رہنمائی سے میں رکن اسمبلی بنا ہوں۔ عوام میری لیڈرشپ چاہتے تھے، مظلوم عوام کو اعتماد چاہئے ، غیر متعصبانہ اقتدار چاہئے ، ترقی اور شانتی چاہئے ، اسی لئے مجھے اپنا لیڈر چنا ہے۔ میں ہمیشہ ان کی مانگوں پر توجہ دونگا۔ عوامی خدمت ہی میرا فرض ہے۔ دہشت گرد  اگرمسلمان ہیں تو سبھی مسلمان دہشت گرد نہیں ہیں، میں کبھی بھی دہشت گردوں سے نہیں ڈرتا، اگرایسا ہوتاتو میں ایسے حلقہ میں لیڈرنہیں بنتا۔

سوال : آپ پہلی مرتبہ رکن اسمبلی بنے ہیں، آپ کا کیا خیال ہے؟

سنیل نائک : حلقہ کے سب سے آخر ی فرد کو بنیادی سہولیات ملنی  چاہئے ، گرچہ میں نیا لیڈرہوں مگر تجربہ کار وزیر میری رہنمائی کررہے ہیں۔ یہاں کے عوام جس طرح کی لیڈرشپ چاہتے ہیں میں ویسا ہی رہونگا۔ یہاں کی سڑکیں ٹھیک کرنی ہیں، ساحلی علاقے کے ماہی گیروں کو ایک سہارے کی ضرورت ہے ، انہیں  ملنے والی سہولیات فراہم کرنا ہے ، یہ سب کچھ میں نے حکومت کے سامنے پیش کئے ہیں، اگر حکومت توجہ نہیں دیتی ہے تو سخت احتجاج کریں گے ، ترقی میں سیاست کو برداشت نہیں کریں گے۔

سوال : مخلوط حکومت کے متعلق کیا خیال ہے؟

سنیل نائک : مخلوط حکومت ایک فریبی سرکار ہے ، اگلے انتخابات میں خود کو کیاکیا چاہئے وہ ابھی حساب لگا کر ضلع کو اپنے طورپر استعمال کئے ہیں۔ صرف منڈیا، میسور، رام نگر، ہاسن جیسے چند ہی اضلاع کو تمام سہولیات دستیاب ہوں ایسا کیا گیا ہے۔ ساحلی علاقہ میں بی جے پی کے ارکان اسمبلی زیادہ ہونے کی وجہ سے تعصب برتتے ہوئے  بجٹ میں علاقہ کے عوام کو کوئی سہولیات فراہم نہیں کی گئی ہیں، یہاں مسائل پر توجہ ، حل نہیں ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...