ریت کی سپلائی کا مستقل حل ڈھونڈ نکالنے بھٹکل رکن اسمبلی کی وزیراعلیٰ سے ملاقات؛ تعمیراتی کام ٹھپ پڑنے سے مزدوربھی پریشان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 25th September 2018, 9:33 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل 25/ستمبر(ایس اؤ نیوز)منگل کی شام بنگلورو کے ودھان سبھا ہال میں وزیرا علیٰ کمار سوامی کی صدارت میں منعقدہ میٹنگ میں بھٹکل کے رکن اسمبلی سنیل نائک نے اترکنڑا، اُڈپی اور دکشن کنڑا اضلاع میں ریت سپلائی بند ہونے سے پیش آنے والے مسائل کا تذکرہ کرتے ہوئے خوشگوار طورپراس مسئلہ کو حل کرنے  کے لئے ریاستی حکومت پر زور دیا۔  

میٹنگ میں انہوں نے بتایا کہ گزشتہ 7-8مہینوں سے ریت سپلائی نہ  ہونے کی وجہ سے ترقی جاتی  کام ٹھپ پڑگئے ہیں۔ تعمیراتی کام رکے رہنے سے ہزاروں مزدوروں کا کام رُک گیا ہے جس کے نتیجے میں  ان کے خاندان ، تعلیم ، صحت وغیرہ متاثر ہورہے ہیں۔ تعمیراتی کام پرمنحصر سنٹرنگ، اینٹ، لال پتھر، سیمنٹ ، لکڑی ، پینٹنگ جیسے  شعبہ جات مشکلات میں پھنس گئے ہیں۔

پرائیویٹ ، سرکاری ، گرام پنچایت، تعلقہ پنچایت، ضلع پنچایت ، مقامی انتظامیہ سمیت دیگر تعمیراتی کاموں کے لئے ریت سپلائی نہ  ہونے سے متعینہ کام وقت پر تکمیل نہ ہونے کی  صورت میں  اخراجات میں اضافہ ہونے کے  امکانات ہیں، جس سے سرکاری خزانہ پر وزن پڑےگا، انہوں نے حکومت سے اس مسئلہ کو سنجیدگی سے لیتے ہوئے ریت سپلائی کا مستقل حل نکالنے کا مطالبہ کیا۔

میٹنگ میں وزیر اعلی کمار سوامی ، وزیر برائے آب پاشی ایچ ڈی ریونا، خواتین و بچہ فلاح وبہبودی وزیر جئے مالا، اُڈپی اور دکشن کنڑا کے ارکان اسمبلی ، حکومت کے چیف سکریٹری وغیر ہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

منڈگوڈ میں ڈاکٹر انجلی نمبالکر  نے کہا : وزیر اعظم صرف من کی بات کرتے ہیں اور جن کی بات بھول جاتے ہیں  

لوک سبھا کے لئے کانگریسی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے منڈگوڈ کے ملگی نامی علاقے میں انتخابی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ گزشتہ دس برسوں میں وزیر اعظم نریندرا مودی نے صرف من کی بات کی ہے اور انہیں کبھی جن کی بات یاد نہیں آئی ۔

اُتر کنڑا میں چڑھ رہا ہے سیاسی پارہ - پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندر مودی اور کرناٹک کے وزیراعلیٰ سدا رامیا کریں گے ضلع کا دورہ

لوک سبھا انتخابات کے دوسرے مرحلے کے لئے اُتر کنڑا میں سیاسی پارہ پوری قوت سے اوپر کی طرف بڑھ رہا ہے کیونکہ اپنے اپنے امیدواروں کے پرچار کے لئے وزیر اعظم نریندرا مودی اور وزیر اعلیٰ سدا رامیا کے دورے طے ہوئے ہیں ۔

اُتر کنڑا میں آج سے 30 اپریل تک چلے گی عمر رسیدہ، معذور افراد کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی سہولت

ضلع ڈپٹی کمشنر گنگو بائی مانکر کی طرف سے جاری کیے گئے بیان کے مطابق الیکشن کمیشن کی طرف سے معذورین اور 85 سال سے زائد عمر والوں کے لئے گھر سے ووٹ دینے کی جو سہولت فراہم کی گئی ہے، اتر کنڑا میں آج سے اس کی آغاز ہو گیا ہے اور 30 اپریل تک یہ کارروائی چلے گی ۔

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...