بھٹکل میں کھلے کنوئیں میں ملی لاپتہ شخص کی نعش : خود کشی یا قتل ؟

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th September 2018, 10:14 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:5/ستمبر(ایس اؤ نیوز) ہیبلے پنچایت حدود  کے بیلی گدے فرسٹ کراس کے ایک مکان کے کھلے کنوئیں سے  منگل کو ایک شخص کی نعش برآمد ہوئی ، جس کی شناخت حنیف آباد کے مکین رضوان جلیل صاب (46) کی حیثیت سے کی گئی ہے۔

 بتایا جاتاہے کہ 27اگست کو اپنی بیٹی کی شادی کے تیسرے دن یعنی 30اگست کو اپنی بائک کے ذریعے گھر سے نکلا رضوان لاپتہ ہوگیا تھا۔ گھروالوں نے مقامی پولس تھانہ میں لاپتہ ہونے کی شکایت درج کرنے کے بعد اپنے طور پر بھی اس کی تلاش کررہے تھے،  مگر گم شدگی کے 6دن بعد اس کی نعش ایک کنویں میں سڑی گلی حالت میں پائی گئی ہے۔ جب کے اسکی بائک بیلگدے سکینڈکراس کے عمر علی مسجد کے پاس پائی گئی ہے۔

مقامی نوجوانوں نے پولس کی مدد سے کنویں سے نعش کو باہر نکالابعد میں کاغذی کاروائی کے بعد پولس نے نعش کو سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم کے بعد  گھروالوں کے حوالے کردیا۔ حنیف آباد اور مدینہ کالونی کے سماجی کارکنوں کی مدد سے نعش کو مسجد ہُدیٰ میں  غسل دینے کے بعد  نوائط کالونی قبرستان میں تدفین کی گئی۔

بعض لوگوں نے شبہ ظاہر کیا  تھا کہ قرضدار ہونے کی وجہ سے  اس نے خودکشی کی ہوگی مگر سننے میں آیا ہے کہ اس نے سبھی کا قرض اُتار دیا تھا، ایسے میں پولس چھان بین میں لگ گئی ہے کہ آخر اس کی موت کے پیچھے کیا راز ہے۔

دیہی پولس تھانہ میں کیس درج کیا گیا ہے، پولس جانچ کررہی ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔