بھٹکل کے محمد یوسف موٹیا نیشنل اتھیلیٹک مقابلہ میں ریاست کرناٹکا کی نمائندگی کریں گے

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 30th November 2017, 9:41 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:30/ نومبر (ایس اؤنیوز)بھٹکل جامعہ محلہ کے 26سالہ محمد یوسف موٹیا ابن مرحوم موٹیا عثمان جھارکھنڈ ریاست کے رانچی میں بہروں کےلئے منعقد ہورہے 22ویں قومی کھیل مقابلہ جات(اتھلیٹک) میں ریاست کرناٹکا کی نمائندگی کریں گے۔ذرائع کی اگر مانیں تو محمد یوسف موٹیا بھٹکل کے پہلے کھلاڑی ہیں جنہیں نیشنل سطح کے اتھلیٹک مقابلہ جات میں ریاست کرناٹکا کی ٹیم میں شامل کیاگیا ہے۔ اس بات کی بھی جانکاری دی گئی ہے کہ  یوسف   اترکنڑا ضلع کے واحد کھلاڑی ہیں جو اس مقابلہ کے لئے منتخب کئے گئےہیں۔

ریاست جھارکھنڈ کے رانچی  میں یکم دسمبر سے 7دسمبر تک 22 ویں نیشنل گیمس آف دی ڈیف منعقد ہو رہے ہیں ، جس میں ملک بھر کے  بہرے  شمار کئے جانے والے کھلاڑی شریک ہوں گے۔ بھٹکل کے محمد یوسف موٹیا 100میٹر، 200میٹر اور 4x100 ریلے میں حصہ لیں گے ۔

محمد یوسف موٹیا بھٹکل ڈیف اسوسی ایشن کے جنرل سکریٹری ہیں وہ کئی ایک مقابلہ جات میں شرکت کرتےہوئے گولڈاور سلور میڈل سمیت کئی خطاب اپنے نام کرچکے ہیں۔ یاد رہے کہ  بھٹکل اسپورٹس ڈاٹ کام کی طرف سے گذشتہ سال ان کے بہترین کھیل پرفارمینس کو دیکھتے ہوئے انہیں تہنیت سے نوازا گیا تھا۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...