بھٹکل کی ینگ اسٹار ٹیم نے جیتا ’دیواڑیگا کرکٹ ٹروفی ‘

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 19th February 2019, 8:42 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:19؍فروری (ایس او نیوز) تعلقہ کے بینگرے المنے میں سوستک یوتھ سنگھا اور ثقافتی کھیل سنگھا کے اشتراک سے منعقدہ دوروزہ سوپر سکس کرکٹ ٹورنامنٹ میں ماوین کٹا کی ینگ اسٹار کرکٹ ٹیم پہلا انعام حاصل کرتے ہوئے ’دیواڑیگا کرکٹ ٹروفی ‘ کی حق دار بنی ہے۔

اتوار کو کھیلے گئے فائنل میچ میں ینگ اسٹار کرکٹ ٹیم نےالمنے سوستک ٹیم کا شکست دے کر خطاب جیتا ۔ سوستک ٹیم رنر اپ رہی ۔ تعلقہ پنچایت ممبر وشنو دیواڑیگا نے انعامی تقریب میں جیت حاصل کرنےو الی ٹیموں کو انعام سے نوازتے ہوئے کہاکہ کھیل سے معاشرے میں بھائی چارگی کو فروغ دینا ممکن ہے، دیواڑیگا سماج کی طرف سے ایسی سرگرمیوں کو منعقد کرنےکی خواہش ظاہر کی۔ یشونت دیواڑیگا نے نظامت کی۔ بھرت دیواڑیگا، گجانن دیواڑیگا، وسنت دیواڑیگا وغیرہ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...

بھٹکل میں انجلی نمبالکر نے کہا؛ آنے والےانتخابات بی جے پی اور کانگریس کے درمیان نہیں ، امیروں اور غریبوں کے درمیان اور انصاف اور ناانصافی کے درمیان مقابلہ

  آنے والے لوک سبھا انتخابات میں اصل مقابلہ  بی جے پی اور کانگریس کے درمیان  نہیں ہوگا بلکہ  اڈانی اور امبانی جیسے  سرمایہ داروں  کو تعاون فراہم کرنے والوں اور غریبوں کو انصاف دلانے والوں کے درمیان ہوگا، صاف صاف کہیں تو یہ سرمایہ داروں اور غریبوں کے درمیان  مقابلہ ہے۔ یہ بات ...