شریعت کے مطابق طلاق کے طریقے سے مسلمانوں کو واقف کرانے پرسنل لاء بورڈ مہم چلائے گا؛ بھٹکل میں مولانا رابع حسنی ندوی کا بیان

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 6th February 2018, 12:28 AM | ساحلی خبریں | ریاستی خبریں | ملکی خبریں |

 بھٹکل:5/ فروری (ایس اؤنیوز)  مسلم پرسنل لاء بورڈ طلاق کے صحیح طریقے سے عوام اور مسلمانوں کو واقف کرانے کے لئے ملک بھر میں مہم چلائے گا۔ عوام کو بتایا جائے گا کہ وہ شریعت کے مطابق ہی طلاق دیں، پہلے ایک طلاق ، پھر ایک ماہ بعد دوسری طلاق، اس دوران دونوں میں صلح ہوجاتی ہے معاملہ حل ہوجاتاہے تودونوں میاں بیوی خوشگوار زندگی گزار سکتےہیں۔ اس کے بعد بھی معاملہ حل ہونے کو نہیں ہے تو تیسری طلاق کے ذریعے علاحیدگی اختیار کریں۔ یہی شریعت کا صحیح طریقہ ہے۔ ان باتوں کا اظہار آل انڈیا مسلم پرسنل لاء بورڈ کے صدر مولانا سید محمد رابع حسنی ندوی نے کیا۔ وہ یہاں بھٹکل جامعہ اسلامیہ میں  رابطہ عالمی ادب اسلامی کے سمینار کے موقع پر ساحل آن لائن کے سوالوں کا جواب دے رہے تھے۔

مولانا نے پارلیمنٹ میں پیش کئے گئے طلاق ثلاثہ بل پر مسلم پرسنل لاء بورڈ کا موقف ظاہر کرتے ہوئے کہاکہ بظاہر یہ بل خواتین کی راحت اور ہمدردی کے نام پر پیش کیاگیا ہے جب کہ بل کی دفعات سے پتہ چلتاہے کہ اس سے ہماری خواتین مزید پریشانیوں میں مبتلا ہونگی، کافی تکالیف کا سامنا کرنا پڑیگا، طلاق کے نام پر شوہر جیل میں رہے گا تو بیوی کی کفالت کیسے کرے گا؟ وہ بے چاری کہاں جائے گی؟ حقیقت میں بل پریشان کن ہے اس سے کوئی فائدہ ہونے والا نہیں ہے ۔

طلاق ثلاثہ کے تعلق سے مولانا نے کہا کہ قرآن میں اللہ تعالیٰ نے طلاق کا آسان طریقہ بیان کرتے ہوئے اسکا حل بھی بتایاہے۔ اس کے برعکس حکومت کی طرف سے پیش کردہ  موجودہ بل طلاق کے نام پر میاں بیوی کو لٹکائے رکھتاہے ، انہوں نے سوال کیا کہ شوہر کو جیل میں رکھ کر بیوی کو تنہا کرنا کہاں کا انصاف ہے  ؟  انہوں نے بتایا کہ طلاق کے معاملے میں اکثر عورتیں جلد بازی کرتی ہیں، مرد از خود اپنی طرف سے بہت کم طلاق دیتے ہیں خواتین جلدی مچاتے ہوئے طلاق لیتی ہیں، اس سلسلے میں بورڈ عوام کو طلاق کے صحیح طریقے سے واقف کرائے گا اور انہیں متوجہ کرے گا کہ وہ صحیح طریقے سے ہی طلاق دیں۔ 

اس سوال کے جواب میں کہ آج کل فلموں اور سیریلوں کے ذریعے  تاریخ کو مسخ کرکے اور لوگوں کو اسلام سے دور کرنے کا چلن عام ہورہا ہے، مولانا نے جواب دیتے ہوئے بتایا کہ   فلموں وغیرہ کے ذریعے غلط باتیں پیش کی جارہی ہیں انہیں روکنا مشکل ہے ، البتہ اس کے متبادل کے طورپر ہمارے دانشور ، مفکر ، اورادیب حضرات کو چاہئے کہ وہ  اس سے بہتر چیزیں پیش کریں، اسلام کی خوبیاں بیان کریں، کتابیں شائع کریں۔ کیونکہ جب حق آجاتا ہے تو باطل دب جاتاہے۔ غلط پروپگنڈہ کے مقابلے میں صحیح پروپگنڈہ پیش کرنا ہی اس کا علاج ہے۔ 

میڈیا کے تعلق سے پوچھے گئے سوال کا جواب دیتے ہوئے مولانا نے بتایاکہ دنیا کو دو چیزوں نے اپنی پکڑ میں لے رکھا ہے۔ ایک پیسہ اور دوسرا میڈیا۔ مولانا نے پیسہ کی وضاحت کرتے ہوئے کہاکہ دنیا کی بڑی طاقتوں نے  چھوٹی طاقتوں کو قرضے کے بہانے غلام بنا رکھا ہے، ہمیشہ ان کی ہمنوائی کرنا چھوٹی طاقتوں کی مجبوری بن گئی ہے ورنہ انہیں قرض نہیں ملے گا۔ خاص کر مغرب نے مشرقی ملکوں کو اسی قرض کے بہانے کمزور کرتےہوئے غلام بنالیا ہے۔ اسی طرح میڈیا بھی انہی کے ہاتھوں میں ہے ، میڈیا ایک بہت بڑا ہتھیار ہے عوام کا ذہن بناتاہے۔ مولانا نے عراق اور مغرب کی جنگ کی مثال پیش کرتےہوئے کہاکہ وہ جو چاہتے ہیں وہی پیش کرتے ہیں، اس سے ظاہر ہے کہ باہر سے ملنی والی خبروں پر اعتبار نہیں کیا جاسکتا۔ مولانا نے مسلمانوں کو میڈیا کے میدان میں بھرپور کام کرنے کی صلاح دی۔ مولانا نے آخر میں نوجوانوں کو نصیحت کرتے ہوئے کہاکہ نوجوان حقیقت کو جاننے کی کوشش کریں ، میڈیا میں آنے والی ہر بات کو سچ نہ مانیں، بلکہ خود تحقیق کرکے سچائی کو جانیں ، حالات کا صحیح تجزیہ کریں تو صحیح رائے قائم کرنے میں آسانی ہوگی۔

انٹرویو کی وڈیو ریکارڈنگ ذیل میں دی جارہی ہے:

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بی جے پی کانگریس ایم ایل اے کو رقم کی پیشکش کر رہی ہے: وزیر اعلیٰ سدارامیا

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کے لیڈروں پر الزام لگایا ہے کہ وہ کانگریس کے ممبران اسمبلی کو اپنی حکومت کے قیام کے بعد رقم کی پیشکش کر کے اپنی طرف راغب کرنے کی کوشش کر رہے ہیں۔

آئین میں کوئی تبدیلی نہیں ہوگی: سابق وزیر اعظم دیوے گوڑا

جنتا دل (ایس) (جے ڈی ایس) کے سربراہ اور سابق وزیر اعظم ایچ ڈی دیوے گوڑا نے منگل کو واضح کیا کہ وزیر اعظم نریندر مودی نے کہا ہے کہ بھلے ہی بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) کو لوک سبھا الیکشن 2024میں 400 سیٹیں مل جائیں آئین میں کوئی ترمیم نہیں ہو گی۔

بی جے پی نے کانگریس ایم ایل اے کو 50 کروڑ روپے کی پیشکش کی؛ سدارامیا کا الزام

کرناٹک کے وزیر اعلی سدارامیا نے ہفتہ کو بھارتیہ جنتا پارٹی (بی جے پی) پر الزام لگایا کہ وہ کانگریس کے اراکین اسمبلی کو وفاداری تبدیل کرنے کے لیے 50 کروڑ روپے کی پیشکش کرکے 'آپریشن لوٹس' کے ذریعے انکی حکومت کو غیر مستحکم کرنے کی کوششوں میں ملوث ہے۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

وزیراعظم کا مقصد ریزرویشن ختم کرنا ہے: پرینکا گاندھی

کانگریس جنرل سیکریٹری پرینکا گاندھی واڈرا نے یہاں پارٹی کے امیدوار عمران مسعود کے حق میں بدھ کو انتخابی روڈ شوکرتے ہوئے بی جے پی کو جم کر نشانہ بنایا۔ بی جے پی کو ہدف تنقید بناتے ہوئے انہوں نے بدھ کو کہا کہ آئین تبدیل کرنے کی بات کرنے والے حقیقت میں ریزرویشن ختم کرنا چاہتے ...