بھٹکل تعلقہ ماروکیری گرام پنچایت میٹنگ میں افسران کی غیر حاضری : عوام نے کیا بائیکاٹ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 22nd March 2018, 10:09 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:22/ مارچ (ایس اؤنیوز)گرام پنچایت میٹنگ میں محکمہ جات کے افسران غیر حاضر ہونے سے ناراض عوام نے گرام پنچایت اور غیر حاضر افسران کی ملامت کرتے ہوئے میٹنگ کا بائیکاٹ کئے جانے کا واقعہ تعلقہ کے ماروکیری پنچایت میں پیش آیا ہے۔

بدھ کی صبح 30-10بجے میٹنگ کا وقت طئے تھا مگر نوڈل آفیسر دیر سے تشریف لانے کی وجہ سے میٹنگ بھی دیر سے شروع ہوئی ۔ ماروکیری ایک پہاڑی علاقہ ہے، جہاں خاص کر ہیسکام،محکمہ آب پاشی اور فاریسٹ محکمہ کے افسران کی حاضری ضروری تھی ، موصولہ اطلاعات کے مطابق ان تینوں محکمہ جات کے افسران گذشتہ تین میٹنگوں سے غیر حاضر رہتے ہوئے عوامی مسائل کی طرف توجہ نہیں دینے کی وجہ سے عوام نے متعلقہ میٹنگ کا بائیکاٹ کیا۔

پنچایت کی گجانن یوتھ سنگھ نے ماروکیری میں بی ایس این ایل ٹاور کی نصب کاری کو لے کر کئی مرتبہ اپیل سونپی، پہاڑی علاقہ ہونے کی وجہ سے نیٹ ورک نہیں ملنے سے عوام رابطہ کے لئے پریشان رہتے ہیں، میٹنگ میں اس تعلق سے بات کرنا چاہیں تو متعلقہ محکمہ کے افسران میٹنگ کو آتے ہی نہیں تو کس سے بات کریں۔ پنچایت کے ذریعے گذشتہ ایک سال میں ہوئے ترقی جات کاموں کی کوئی تفصیل نہیں معلوم ، عوام اس تعلق سے کوئی سوال کرتےہیں تو پنچایت کے صدر ، ممبران اور پی ڈی اؤ کی طرف کوئی جواب نہیں ملتا، اتی کرم مسئلہ کے متعلق فاریسٹ افسران سے عورتیں کچھ پوچھنا چاہتی ہیں مگر کس سے ، افسران تو غیر حاضر رہتے ہیں۔ ایسے کئی مسائل ، حل کے انتظار میں ہیں۔ میٹنگ میں محکمہ باغبانی ، زراعت، مویشی پالن اور نوڈل آفیسر ، پنچایت نائب صدر ناگما گونڈ، پی ڈی اؤ مہیش نائک موجود تھے۔ مقامی طورپر سوم شیکھر نائک، وینکٹیش نائک، روی نائک، نندن شنیار نائک، راگھویندر نائک سمیت عوام کی کثیر تعداد شریک تھی۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔