بھٹکل میں 8اور9اگست کو ہندو بھائی منائیں گے ماری ہبا: محکمہ پولس حفاظتی انتظامات میں مصروف
بھٹکل :7/ اگست (ایس اؤ نیوز) شہر بھٹکل کے برادران وطن کا مشہور تہوار ماری ہبا 8اور9اگست کو منایاجائے گا۔ بدھ کی صبح جلوس کے ذریعے ماری دیوی مورتی کو مندر لا کر نصب کرتے ہوئے ماری ہبا کی شروعات ہوگی۔ بدھ کو بھٹکل تعلقہ کے دیہی عوام مندر پہنچ کر پوجا پاٹ کریں گے تو جمعرات کو شہر بھٹکل کے ہندو بھائی ہبا میں شریک ہوکر مذہبی رسومات کو انجام دیں گے۔ مندر کے اطراف پھول ، پھل وغیرہ کی باکڑا دکانیں لگائی گئی ہیں۔ جمعرات کی شام جالی سمندر ی ساحل تک جلوس کے ذریعے پہنچ کر ماری دیوی کو سمندر میں وداع کریں گے۔ ماری ہبا کے پیش نظر پولس محکمہ کی طرف سے حفاظتی انتظامات کئے گئے ہیں 500 سے زائد پولس فورس باہر سے بلائی گئی ہے۔