بھٹکل رکن اسمبلی منکال وئیدیا اور بی جے پی امیدوار سنیل نائک دونوں کروڑوں جائیداد کے مالک

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 23rd April 2018, 9:31 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:23/اپریل (ایس او نیوز)ریاست کے مختلف مقامات پر وزراء اور ارکان اسمبلی کی جائیداد میں دوگنا ، تگنا اضافہ ہواہے تو بھٹکل کے رکن اسمبلی منکا ل وئیدیا کی جائیداد میں  57،85,410 روپئے کا اضافہ ہوا ہے۔

الیکشن آفسر کو داخل کی گئی اپنی افیڈیویٹ میں رکن اسمبلی وئیدیا نے  واضح کیا ہے کہ وہ 6،28،17،927 روپئے کی منقولہ جائیدا د کے مالک ہیں انہوں نے یہ بھی لکھا ہے ان کے  پاس موجود ایک گرام  سونے میں200گرام سونے کا اضافہ ہواہے۔ ان کے پاس 3ایکڑ 21گنٹہ زرعی زمین ہے ، جس کا مارکٹ  دام 38،57،662روپئے ہے۔ جب کہ 5ایکڑ 25گنٹہ غیر زرعی زمین ہے جس کی مارکیٹ میں قیمت 19،10،000روپئے ہے۔ 5،51،33،287روپئے تعمیراتی کاموں وغیرہ میں انہوں نے سرمایہ کاری کی ہے۔ اس کے ساتھ ساتھ رکن اسمبلی نے اپنے معاملات کے لئے مختلف بینکوں سے 2،43،65،249روپئے قرضہ بھی لیا ہے۔

بی جے پی امیدوار سنیل نائک بھی کروڑوں جائیداد کے مالک ہیں، فی الحال ان کے پاس 2لاکھ روپئے نقد ہے۔ 87،00،684روپئے کی منقولہ جائیدادہے ، ان کی بیوی اکشھیما کے نام پر ایک ایکڑ 21گنٹہ سے زائد زرعی زمین ہے ۔ سنیل نائک کے پاس غیر زرعی زمین ، تعمیراتی عمارتیں سمیت کل 7،25،00،000کی ملکیت ہے ۔ اس کے ساتھ سنیل نائک کے قرضے کی شرح بھی بہت زیادہ ہے۔ انہوں نے بھٹکل اربن بینک سے 5کروڑ روپئے ، سنڈیکیٹ بینک سے 20250433روپئے اور بی اے آر ڈی سی بینک سے 5لاکھ روپئے کا قرضہ لیا ہے۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔

ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر سماعت، ای ڈی نے جواب دینے کے لیے مانگا وقت

  زمین گھوٹالہ ومنی لانڈرنگ کے الزام میں جیل میں بند جھارکھنڈ کے سابق وزیر اعلیٰ ہیمنت سورین کی ضمانت کی درخواست پر منگل کو پی ایم ایل اے کی خصوصی عدالت میں سماعت ہوئی، مگر عدالت سے انہیں فوری راحت نہیں مل سکی۔ دراصل اس معاملے میں ای ڈی نے اپنا موقف اور جواب پیش کرنے کے لیے وقت ...