تنظیم وفد کی تحصیلدار اور اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات: آن لائن کے ذریعے بھی ووٹرلسٹوں میں نام درج کرواسکتے ہیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 15th November 2017, 11:27 PM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:14/ نومبر (ایس اؤنیوز)مقامی تحصیلدار کے دفتر سے الیکشن کمیشن کی طرف سے 15نومبر سے جاری ہونے والے رائے دہندگان فہرست کی نظرثانی کو لےکر جو سرکلر ہواتھا، اُس کی تفصیلی جانکاری حاصل کرنے مقامی قومی سماجی ادارہ مجلس اصلاح و تنظیم  کے ایک وفد نے صدر جناب ایڈوکیٹ مزمل قاضیا کے قیادت میں مقامی تحصیلدار اور اسسٹنٹ کمشنر سے ملاقات کی اور ووٹرلسٹوں میں نام داخل کئے جانے کے تعلق سے معلومات حاصل کی۔

بعد میں اخبارنویسوں سے گفتگو کرتے ہوئے جناب قاضیا مزمل نے بتایا کہ بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر نے بتایا ہے کہ 15نومبر سے ووٹر لسٹ کی نظر ثانی کاکام شروع ہوگا۔ اس دوران 18سال کی عمر والوں کے ناموں کا اندراج ، جن کی اموات ہوئی ہے ان کے ناموں کا اخراج سمیت کئی کام انجام دئیے جائیں گے۔ خاص کر ہمارے این آر آئیز کو بھی ووٹر لسٹ میں نام درج کرنےکی سہولت فراہم کی گئی ہے۔این آر آئیز کے لئے فارم نمبر 6پُر کرنا ہے ، بھٹکل میں ان کے گھر پر جو کوئی ان کا رشتہ دار ہے اگر وہ متعلقہ فارم پُر کر پاسپورٹ نمبر دیں گے تو ان کا نام ووٹر لسٹ میں در ج ہوجائے گا۔ یہ پوچھے جانے پر اگر کوئی این آر آئیز اپنے خاندان سمیت ملک سے باہر رہتاہے تو اس کے لئے کیا صورت ہوگی تو انہوں نے بتایا کہ ایسے لوگ آن لائن کے ذریعے اپنا نام درج کرواسکتے ہیں اور آن لائن کے دوران دئیے گئے دستاویزات کی کاپیاں اپنے کسی رشتہ دار کے ہاتھوں مقامی دفتر پہنچاسکتے ہیں، ایسی کرنے کی صورت میں  ان کانام  بھی ووٹر لسٹ میں درج کردیا جائے گا۔ جناب مزمل صاحب نے اسسٹنٹ کمشنر کو تیقن دیا ہے کہ ووٹرلسٹوں میں ناموں کو درج کرنے یا ناموں کو درست کرنے، یا اڈرس تبدیل کرنے وغیرہ کے تمام کاموں کے لئے سرکاری عملہ کے ساتھتنظیم کے والنٹیرس بھی  گھر گھر پہنچنے والے عملے کا تعاون کریں گے۔

جناب مزمل قاضیا نے بتایا کہ تنظیم وفد نے غوثیہ محلہ کے ڈرنیج مسئلے پر بھی اسسٹنٹ کمشنر سے تفصیلی گفتگو کی ہے اور مستقل حل کے لئے دباؤڈالاہے۔ جہاں تک 200کروڑ روپیوں کی منظوری کا سوال ہے، قاضیا مزمل نے بتایا   کہ تنظیم اور این آر آئیز پر مشتمل ایک مشترکہ کمیٹی قائد قوم ڈاکٹر ایس ایم  سید خلیل الرحمن کی قیادت میں تشکیل دی گئی تھی ۔ کمیٹی کے فیصلے کے مطابق تنظیم کے صدر سالہ جشن میں وزیر اعلیٰ سدرامیا کی موجودگی میں میمورنڈم پیش کرکے اُن سے  مطالبہ کیا گیا تھا کہ  ڈرنیج مسئلے کا مستقل حل نکالا جائے۔ اس وقت وزیر اعلیٰ نے ہزاروں لوگوں کے سامنے اس بات کا  وعدہ کیا تھا کہ وہ اپنی  میعاد میں اس مسئلہ کو حل کریں گے ۔ اس کے بعد ایس ایس سید خلیل الرحمن صاحب نے چیف منسٹر کےپرنسپل سکریٹری کے ایل عتیق سے بات چیت کی تھی ۔ بعد میں تنظیم کی دعوت پر یہاں کابینہ کے وزیر روشن بیگ نے بھٹکل کا دورہ کرتے ہوئے ڈرنیج مسئلہ کا مشاہدہ کیا تھا۔جناب مزمل قاضیا کے مطابق  بھٹکل میں ڈرینیج سسٹم کی درستگی کے لئے دو سو کروڑ روپئے منظور کروانے میں  جناب ایس ایم  سید خلیل الرحمن صاحب اور روشن بیگ سمیت تنظیم کے تمام  ذمہ داران کی کوششیں کارفرماں ہیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی

منیش سسودیا کی عدالتی تحویل میں 26 اپریل تک کی توسیع

دہلی کی ایک عدالت نے جمعرات کو شراب پالیسی کے مبینہ گھوٹالہ سے متعلق منی لانڈرنگ معاملہ میں عآپ کے لیڈر اور سابق نائب وزیر اعلیٰ منیش سسودیا کی عدالت تحویل میں 26 اپریل تک توسیع کر دی۔ سسودیا کو عدالتی تحویل ختم ہونے پر راؤز ایوینیو کورٹ میں جج کاویری باویجا کے روبرو پیش کیا ...

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

لوک سبھا انتخابات کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری

الیکشن کمیشن نے لوک سبھا انتخابات 2024 کے چوتھے مرحلہ کے لئے گزٹ نوٹیفکیشن جاری کر دیا۔ کمیشن کے مطابق انتخابات کے چوتھے مرحلہ میں 10 ریاستوں اور مرکز کے زیر انتظام علاقوں کی 96 پارلیمانی سیٹوں پر انتخابات ہوں گے۔ اس مرحلہ کی تمام 96 سیٹوں پر 13 مئی کو ووٹنگ ہوگی۔ نوٹیفکیشن جاری ...

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔