بھٹکل میں مجلس اصلاح وتنظیم کی جانب سے پلوامہ دہشت گردانہ حملہ کی کڑی مذمت: تحصیلدار کی معرفت وزیراعظم کو میمورنڈم ؛کڑی کارروائی کا مطالبہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th February 2019, 11:30 AM | ساحلی خبریں | ان خبروں کو پڑھنا مت بھولئے |

بھٹکل:16؍فروری (ایس او نیوز)کشمیر کے پلوامہ میں دہشت گردانہ حملے کی کڑی مذمت کرتے ہوئے مجلس اصلاح وتنظیم بھٹکل نے تحصیلدار کی معرفت وزیر اعظم نریندر مودی کے نام میمورنڈم پیش کیاجس میں دہشت گردی کا کرار ا جواب دینے کا مطالبہ کیا گیا ہے۔

میمورنڈم  میں کہاگیا ہےکہ 14فروری کو کشمیر کے پلوامہ میں انسانیت سوز حملے میں  ہمارے40سے زائد  دلیر و بہادر فوجیوں نے اپنی جان ملک کے لئے قربان کی ہے۔ اس موقع پر ہم ہندوستانی حکومت کے شانہ بہ شانہ کھڑے ہوکر اس کے کرارے جواب کی مانگ کرتے ہیں۔

وزیراعظم سے مانگ کی گئی ہے کہ ملک کی  سرحدوں کی حفاظت کے لئے تعینات ہمارے فوجیوں کی سکیورٹی کے لئے مناسب ضروری اقدامات اٹھائے جائیں۔ ہمیں دہشت گردی کا متحدانہ  مقابلہ کرتے ہوئے ملکی سلامتی میں کسی طرح کی کوئی چھوٹ یا رعایت نہیں کرنا چاہئے۔ دہشت گردانہ حملے میں جو کوئی ملوث ہے اس کو کیفر کردار تک پہنچانا چاہئے۔ ہمارا مطالبہ ہے کہ اسپانسرڈ دہشت گردی اور دہشت گرد گروپس کے  فوری خاتمہ کو یقینی بنائیں۔ قریب کے برسوں میں مختلف دہشت گردانہ حملوں میں  ہمارے پیارا ملٹری فورسس کے قریب 350جوان اپنی جانیں قربان کرچکے  ہیں۔  اس سلسلے میں حکومت ہند ٹھوس بنیادی اقدامات کرتے ہوئے سکیورٹی فورس کی حفاظت کریں تاکہ مستقبل میں پھر اس طرح کا واقعہ پیش نہ آسکے۔

مجلس اصلاح وتنظیم حملے کی کڑی مذمت کرتے ہوئے پسماندگان اور خاندان والوں کے ساتھ ہمدردی ، گہرے رنج و غم کا اظہار کرتی ہے۔ تنظیم نے اس کو قومی سانحہ قرار دیتے ہوئے پیغام دیا کہ ہم سب متحد اور ایک  ہیں۔ تنظیم نے واضح کیا کہ دہشت گردی کے خاتمہ کے لئے مجلس اصلاح و تنظیم ہمیشہ ملک کے ساتھ کھڑی ہے۔

تحصیلدار دفتر میں جمع  سینکڑوں افراد سے خطاب کرتے ہوئے تنظیم کےنائب صدر عنایت اللہ شاہ بندری نے کہا کہ ہم ملک کے اتحاد و سالمیت کے لئے اپنی جان قربان کرنے کے لئے تیار ہیں۔ سنئیر صحافی ڈاکٹر محمد حنیف شباب ؔ نے بھی کہا کہ ملک کی حفاظت کے لئے مسلمان ہمیشہ  اپنی جانوں کی قربانی دینے کے لئے تیار ہیں، انہوں نے اس موقع پر دیش دروہیوں کو کرارا جواب دینےکی بھی با ت کہی۔ صحافی محمد رضامانوی نے کہاکہ جمعہ کی نمازوں میں کئی مساجد میں شہید فوجیوں کے لئے دعائیں کی گئی ہیں ، انہوں نے متاثرہ خاندانوں کے ساتھ گہرے غم کا اظہارکرتےہوئے کہاکہ ہم سب ان خاندانوں کے ساتھ ہیں۔ 

مجلس اصلاح وتنظیم کے جنرل سکریٹری محی الطاف کھروری نے تحصیلدار وی این باڈکر کو میمورنڈم سونپا ۔ اس موقع پر تنظیم کے سکریٹری مولانا سید یاسر ندوی،ہاشم برنی ،صدیق ڈی ایف، مولانا عزیز الرحمن رکن الدین ندوی،وکیل عمران لنکا، فیڈریشن کے صدر امتیاز ادیاور،بلدیہ صدر محمد صادق مٹا، جالی پنچایت صدر آدم پنمبور، انجمن کے سکریٹری محسن شاہ بندری سمیت کئی لوگ موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

انجمن گرلز کے ساتھ انجمن بوائز کی سکینڈ پی یو میں شاندار کامیابی پر جدہ جماعت نے کی ستائش؛ دونوں پرنسپالوں کوفی کس پچاس ہزار روپئے انعام

انجمن گرلز پی یو کالج کے ساتھ ساتھ انجمن بوائز پی یو کالج کے سکینڈ پی یو سی میں قریب97  فیصد نتائج آنے پربھٹکل کمیونٹی جدہ نے دونوں کالجوں کے پرنسپال اور اساتذہ کی نہ صرف ستائش اور تہنیت کرتے ہوئے سپاس نامہ پیش کیا، بلکہ ہمت افزئی کے طور پر دونوں کالجوں کے پرنسپالوں کو فی کس ...

اُتر کنڑا میں نریندرا مودی  کا دوسرا دورہ - سرسی میں ہوگا اجلاس - کیا اس بار بھی اننت کمار ہیگڑے پروگرام میں نہیں ہوں گے شریک ؟

لوک سبھا الیکشن میں بی جے پی امیدوار کی تشہیری مہم کے طور وزیر اعظم نریندرا مودی ریاست کرناٹکا کا دورہ کر رہے ہیں جس کے تحت 28 اپریل کو وہ سرسی آئیں گے ۔ یاد رہے کہ اس سے قبل وزیر اعظم نریندرا مودی نے اسمبلی الیکشن کے موقع پر اتر کنڑا کا دورہ کیا تھا ۔

دکشن کنڑا میں آج ختم ہو رہی عام تشہیری مہم - نافذ رہیں گے امتناعی احکامات - شراب کی فروخت پر رہے گی پابندی

دکشن کنڑا کے ڈپٹی کمشنر مولئی موہیلن کی طرف سے جاری کیے گئے احکامات کے مطابق لوک سبھا الیکشن سے متعلق عوامی تشہیری مہم اور اجلاس وغیرہ کی مہلت آج شام بجے ختم ہو جائے گی جس کے بعد 48 گھنٹے کا 'سائلینس پیریڈ' شروع ہو جائے گا ۔

بھٹکل کا کھلاڑی ابوظبی انڈر۔16 کرکٹ ٹیم میں منتخب؛

بھٹکل کے معروف اور مایہ ناز بلے بازاور کوسموس اسپورٹس سینٹر کے سابق کپتان ارشد گنگاولی کے فرزند ارمان گنگاولی کو ابوظبی انڈر۔ 16 کرکٹ ٹیم میں شامل کیا گیا ہے جو جلد منعقد ہونے والے انڈر 16  ایمریٹس کرکٹ ٹورنامنٹ میں اپنے کھیل کا مظاہرہ کریں گے۔

ووٹنگ کے لئے خلیجی ممالک سے لوٹ آئے تیس ہزار سے زائد ملیالیس ؛ گلف کی مختلف جماعتوں پر لگی ہیں بھٹکل اور اُترکنڑا کے ووٹروں کی نگاہیں

ملک میں لوک سبھا کے  دوسرے مرحلہ  کے  انتخابات  جمعہ  26 اپریل کو ہونے والے ہیں ، جس میں  پڑوسی ضلع اُڈپی، مینگلور اور پڑوسی ریاست کیرالہ شامل ہیں۔ مگر اس بار  مودی حکومت سے ناراض   اور ملک میں جمہوری کو اقدار کو باقی رکھنے کے مقصد سے  کیرالہ کے تیس ہزار افراد صرف ووٹنگ کےلئے ...

بی جے پی نے باغی لیڈر ایشورپا کو 6 سال کے لئے پارٹی سے معطل کر دیا

  کرناٹک میں آزاد امیدوار کے طور پر لوک سبھا الیکشن لڑ رہے بی جے پی کے باغی لیڈر کے ایس ایشورپا کو پارٹی نے 6 سال کے لئے معطل کر دیا۔ زیر بحث شیوموگا لوک سبھا سیٹ سے اپنی نامزدگی واپس نہیں لینے کے ایشورپا کے فیصلے کے بعد بی جے پی کی تادیبی کمیٹی نے اس تعلق سے ایک حکم جاری کر دیا۔ ...

یوپی-بہار میں شدید گرمی کی لہر کی پیش گوئی، کئی ریاستوں میں بارش کا الرٹ

راہملک کی شمالی ریاستوں میں درجہ حرارت ہر گزرتے دن کے ساتھ بڑھ رہا ہے۔ بڑھتی ہوئی گرمی کے باعث لوگوں کو شدید پریشانی کا سامنا ہے۔ تاہم کچھ ریاستوں میں بارش بھی ہو رہی ہے۔ ہندوستان کے محکمہ موسمیات (آئی ایم ڈی) نے کہا ہے کہ ہمالیائی مغربی بنگال، بہار، اوڈیشہ، آسام، مغربی ...

بی جے پی کی پالیسیوں کی وجہ سے دلت ومسلم ترقی سے محروم: مایاوتی

بہوجن سماج پارٹی(بی ایس پی) سپریمو مایاوتی نے کہا کہ بی جے پی کی ذات پات ، فرقہ وارانہ و پونجی وادی سوچ اور پالیسیوں کی وجہ سے ملک کے غریب، قبائلی، دلت اور مسلمانوںکی ترقی نہیں ہوسکی۔  مایاوتی نے یہاں سکندرآباد میں گوتم بدھ نگر علاقے کے پارٹی امیدوار راجندر سولنکی اور بلندشہر ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔