بھٹکل:شمشان میں جمع کردہ کچرے اور مٹی کو فوری ہٹانے کا مطالبہ :بصورت دیگر مٹی اور کچرے کو بلدیہ کے سامنے پھینکنے کی دھمکی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 17th June 2017, 8:28 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:17/جون (ایس اؤنیوز)بارش کے موسم سے پہلے بلدیہ کی طرف سے شہری سطح پر نالیوں سے نکالی گئی مٹی اور دیگر جگہوں سے نکاسی کئے گئے کچرے کو متعینہ مقام پر ذخیرہ اندوزی کرنے کے بجائے منکولی کے شمشان میں لا کر پھینکا جارہا ہے۔ بلدیہ کی لاپرواہی پر سخت برہم منکولی کے نوجوانوں نے مطالبہ کیا ہے کہ شمشان میں جمع کئے گئے کچرے اور مٹی کو فورا! وہاں سے ہٹایا جائے۔ نوجوانوں نے بتایا کہ منکولی شمشان میں مقامی نوجوان ہرسال صفائی کرتے ہوئے اطراف کے ماحول کو پاکیزہ رکھتے ہیں اور کہیں بھی گندگی ہونے نہیں دیتے۔ ان حالات میں بلدیہ کی طرف سے مٹی اور کچرے کو لاکر شمشان میں جمع کرنے سے اطراف کا ماحول بدبو سے متلا رہاہے۔

انہوں نے بتایا کہ شمشان میں آخری رسومات ادا کرنے کے لئے جس راستے گزرتے ہیں اسی روڈ پر کافی مٹی پڑی ہوئی ہے، رات کے اوقات میں چلنا پھرنا مشکل ہوگیا ہے، بلدیہ فوری طورپر یہاں سے کچرے اور مٹی کو ہٹائے کرے، نوجوانوں نے وارننگ دی ہے کہ اگر فوری طور پر مٹی اور کچروں کو ہٹایا نہیں گیا تو وہ یہ پورا کچرا بلدیہ سامنے لاکر ڈال دیں گے، سریش واسو نائک، ستیش ٹی نائک، یوگیش نائک وغیرہ اس موقع پر موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اتر کنڑا لوک سبھا سیٹ کے لئے میدان میں ہونگے 13 امیدوار

ضلع اتر کنڑا کی لوک سبھا سیٹ کے لئے پرچہ نامزدگی واپس لینے کی آخری تاریخ تک کسی بھی امیدوار نے اپنا پرچہ واپس نہیں لیا جس کے بعد قطعی فہرست کے مطابق جملہ 13 امیدوار مقابلے کے لئے میدان میں رہیں گے ۔  اس بات کی اطلاع  ڈسٹرکٹ الیکشن آفسر اور اُترکنڑاڈپٹی کمشنر گنگوبائی مانکر نے ...

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے نوجوان کی نعش برآمد؛ سینکڑوں لوگ ہوئے جنازے میں شامل

  اتوار شام کو سوڈی گیدے سمندر میں غرق ہوکر لاپتہ ہونے والے حافظ کاشف ندوی ابن اسماعیل رکن الدین کی نعش بالاخر رات کے آخری پہر قریب 4:20   کو سمندر سے برآمد کرلی گئی اور بھٹکل سرکاری اسپتال میں پوسٹ مارٹم و دیگر ضروری کاغذی کاروائیوں اور میت کی آخری رسومات وغیرہ  کے بعد صبح ...

کاروار کے قریب جوئیڈا کی کالی ندی میں غرق ہوکر ایک ہی خاندان کے چھ لوگوں کی موت؛ بچی کو بچانے کی کوشش میں دیگر لوگوں نے بھی گنوائی جان

چھوٹی بچی کوکالی ندی میں ڈوبنے سے بچانے کی کوشش میں ایک ہی خاندان کے چھ لوگ ایک کے بعد ایک غرق ہوکر جاں بحق ہوگئے، واردات کاروار سے قریب  80 کلو میٹر دور جوئیڈا  تعلقہ کے اکوڈا نامی دیہات میں اتوار شام کو پیش آئی۔

اتر کنڑا میں 3 مہینوں میں ہوا 13 ہزار ووٹرس کا اضافہ 

اتر کنڑا لوک سبھا حلقے میں الیکشن کے لئے ابھی بس چند دن رہ گئے ہیں اور اس انتخاب میں حق رائے دہی استعمال کرنے والوں کی قطعی فہرست تیار کر لی گئی ہے ، جس کے مطابق اس وقت اس حلقے میں 16.41 لاکھ ووٹرس موجود ہیں ۔

بھٹکل سمندر میں غرق ہوکرلڑکا جاں بحق؛ دوسرے کی تلاش جاری

بحر عرب میں  غرق ہونے والے دو لوگوں میں ایک لڑکا جاں بحق ہوگیا، البتہ دوسرے نوجوان کی تلاش جاری ہے۔ واردات آج اتوار شام قریب  چھ بجے  شہر سے  دس کلومیٹر دور سوڈی گیدّے کے قریب ہاڈین مُولّی ہیتلو سمندر میں پیش آئی۔