بھٹکل قومی شاہراہ پر گجری سامان کے ڈھیر کو نکال باہر کرنے کا مطالبہ : مقامی عوام نے پولس کو شکایت سونپی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 7th February 2018, 7:06 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:7/ فروری (ایس اؤنیوز)تعلقہ کے کوٹیشور کالونی سے گزرنے والی قومی شاہراہ پر قانون کی خلاف ورزی کرتے ہوئے گجری سامان کا ڈھیر ہونےکی وجہ سے سواریوں کی نقل و حمل میں دقتیں پیش آنے کا الزام عائد کرتے ہوئے مقامی لوگوں نے قومی شاہراہ کو صاف کرنے کامطالبہ لے کر بھٹکل شہری پولس تھانےکوشکایت سونپی گئی ہے۔

شکایت میں کہا گیا ہے کہ متعینہ جگہ پر گجری سامان ذخیرہ کرنے کے بجائے جدھر چاہے ادھر پھینکا گیا ہے، قومی شاہراہ کے بالکل متصل سامان کو تولا جارہاہے جس سے راہ گیروں اور بائک سواروں کو کافی پریشانی اٹھانی پڑر ہی ہے، حادثات کا خطرہ ہے ۔ مقامی لوگوں نے پرزور مطالبہ کیا ہے کہ متعلقہ افسران فوری طورپر جائے وقوع کا معائنہ کرتے ہوئے ضروری اقدامات کریں۔

 

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی