بھٹکل کے اے سی دفتر میں لائٹ فشنگ معاملے پر فوری میٹنگ کا انعقاد :ماہی گیرگروہوں کے درمیان تنازعہ

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th January 2018, 9:03 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:13/ جنوری (ایس اؤنیوز)سمندر میں مشینی بوٹ کے سہارے لائٹ فشنگ کے متعلق شکایات کی سماعت کے لئے بھٹکل اسسٹنٹ کمشنر کے دفتر میں فوری میٹنگ کا انعقاد کیا گیا ۔ مگر میٹنگ میں دو گروہوں کے درمیان تنازعہ پیدا ہونے کی وجہ سے میٹنگ شروع سے آخر تک ہنگامہ کی نذر ہوتے ہوئے کسی حل کے بغیر میٹنگ کا خاتمہ ہوا۔

میٹنگ میں پرشین بوٹ کے ماہی گیروں نے اپنا دعویٰ پیش کرتے ہوئے کہاکہ ہم نے جو سرمایہ لگایا ہے خاطرخواہ اس کا منافع حاصل نہیں ہورہا ہے، اس بنا پر لائٹ فشنگ ہماری مجبوری ہے، افسران اس پر روک نہ لگائیں ، ہمیں اس میعاد کے لئے لائٹ فشنگ کی اجازت دینے کا مطالبہ کیا۔

اس کے برخلاف کشتیوں کے ذریعے مچھلی شکار کرنےو الے ماہی گیر وں نے کہاکہ لائٹ فشنگ سے مچھلی کی کئی نسلیں بربادہورہی ہیں، مچھلیوں کی قلت دیکھی جارہی ہے، کسی حال میں بھی لائٹ فشنگ کومنظوری نہیں دینے پرزور دیا۔

دونوں طرف سے شکایات کی سماعت کرنےکے بعدا ے سی منجوناتھ ایم این نے کہاکہ اترکنڑا ضلع انتظامیہ مرکزی حکومت کے حکم کے مطابق لائٹ فشنگ پر مکمل پابندی عائد کی ہے۔ اس سلسلے میں ضلع انتظامیہ نے لائٹ فشنگ کرنے پر ان کے خلاف کارروائی کرتےہوئے لائسنس رد کرنے کی ہدایات جاری کئے جانے کی جانکاری دی ۔ اے سی کی اطلاعات پر لائٹ فشنگ ماہی گیروں نے بے اطمینانی کا اظہار کیا اور چند ایک ماہی گیروں نے کہاکہ ہم لائٹ فشنگ جاری رکھیں گے، موقع فراہم نہیں کیا گیا تو سخت احتجاج کی بات کہی۔ میٹنگ میں تحصیلدار وی این باڈکر، ہوناور تحصیلدار وی آر گوڈا، ماہی گیر محکمہ کے نائب ڈائرکٹر سنتوش کمار ، معاون ڈائرکٹر روی ، وینکٹ رمن ہیگڈے ، پرشین بوٹ سنگھ کے شنکر ہیبلے ، شری دھر موگیر، کشتی ماہی گیر سنگھ کے سومناتھ موگیر سمیت تعلقہ بھرکے مختلف ماہی گیر موجودتھے ۔

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...