بھٹکل میں ماہی گیر صنعت کار کے پاس لائسنس گن پائے جانےپر حالات میں بے چینی

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 13th December 2017, 9:00 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:13/ دسمبر(ایس اؤنیوز) ساگرروڈ پر کھڑی ایک کار میں ڈبل بیارل گن کا پتہ چلنے کے بعد ایک نیوز چینل نے سنسنی پھیلاتے ہوئے غلط خبر نشر کی تھی جس پر  تھوڑی دیر کے لئے حالات میں بے چینی پیدا ہوگئی تھی لیکن بعد میں جب شہری پولس نے معاملے کی جانچ کی تو پتہ چلا کہ کار پر پائی گئی گن کا لائسنس  متعلقہ شخص کے پاس موجود ہے۔  یہ واقعہ منگل کو پیش آیا۔

ایک مسلم ماہی گیرصنعت کار کسی کام کے لئے بھٹکل  میں  ماہی گیر آفیس پہنچے تھے ، ان کی کار میں  گن دیکھتے ہی مقامی لوگوں نے  شہری پولس تھانے کو اطلاع دی ۔  اطلاع پاتے ہی جائے وقوع پر پہنچی پولس نے متعلقہ فرد کو پولس تھانے لے جاکر پوچھ تاچھ کی۔ماہی گیر صنعت کار  جو 2بوٹوں کے مالک ہیں۔ انہوں نےپولس کو   بتایا کہ ان کے پاس موجود گن لائسنس والی ہے۔ اپنی خود کی حفاظت کے لئے انہوں نے قانونی طورپر یہ گن اپنے پاس رکھی ہے۔ گن کے متعلق جو بھی دستاویزات تھے وہ سب پولس کے سامنے پیش کئے تو پورا معاملہ ٹھنڈا پڑگیا۔

البتہ ضلع میں امتناعی احکامات نافذ ہونے پر ہتھیاروں کے ساتھ گھومنا پھرنا جرم قرار دے کر پولس نے اُس کے خلاف کیس درج کرلیا اور اُسے گرفتار کرلیا، آج بدھ کو ملی  خبر کے مطابق بھٹکل  عدالت نے اُسے ضمانت پر رہا کردیا ہے۔ 

ایک نظر اس پر بھی

بھٹکل اور ہوناور میں جماعت اسلامی ہند کے زیراہتمام ’سوہاردا افطار کوٹا‘کاانعقاد: برادران وطن نے کیا مسجد اور نماز کا بھی  نظارہ

جب ہم آپس میں ایک دوسرے سے ملتےہیں ، بس میں سفر کرتےہیں تو دنیا بھر کی باتیں کرتے ہیں، سیاست، معیشت، تجارت، بازار وغیرہ پر بہت ساری باتیں کرتےہیں جب کبھی مذہب کے متعلق بات کریں تو فوراً ٹوک دیتے ہیں کہ نہیں صاحب ہم سب آپس میں اچھے ہیں یہ مذہب کی باتیں کیوں؟ ۔ جب کہ سچائی یہ ہے کہ ...

انکولہ میں ڈاکٹر انجلی نے بی جے پی پر کیا طنز : مجھے بیرون ضلع کی کہنے والوں کو میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا 

انکولہ کے ناڈ ور ہال میں منعقدہ انتخابی تیاریوں کے جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے اتر کنڑا حلقے کی امیدوار ڈاکٹر انجلی نمبالکر نے بی جے پی کو آڑے ہاتھوں لیتے ہوئے کہا مجھے اتر کنڑا ضلع سے باہر کی امیدوار بتانے والی بے جے پی کو بھی میرے حلقے میں آنا ہی ہوگا ۔ انہیں شائد پتہ نہیں ...

کمٹہ میں ڈی کے شیوکمار نے کہا : دھرم کسی کی جائداد نہیں ہے ۔ بھگوان کو سیاست میں استعمال کرنا ناقابل معافی ہے

پارلیمانی انتخاب کی تیاریوں کے سلسلے میں کمٹہ میں منعقدہ  جائزاتی اجلاس سے خطاب کرتے ہوئے کے پی سی سی صدر اور نائب وزیر اعلیٰ ڈی کے شیوا کمار نے کہا کہ ہمارا یقین یہ ہے کہ دھرم چاہے جو بھی اس کا نظریہ ایک ہی ہے ، نام چاہے سیکڑوں ہوں ، مگر بھگوان ایک ہی ہے اور پوجا جیسی بھی ہو، ...

بھٹکل شمس الدین سرکل کے قریب بس اور آٹو رکشہ کی ٹکر؛ آٹو ڈرائیور شدید زخمی

  قلب شہر شمس الدین سرکل کے قریب  پرائیویٹ بس اور آٹو کی ٹکر میں آٹو ڈرائیور شدید زخمی ہوگیا جسے   بھٹکل سرکاری اسپتال میں ضروری طبی امداد فراہم کرنے کے بعد زائد علاج کے لئے کنداپور  لے جایا گیا ہے۔ زخمی ڈرائیور کی شناخت جامعہ آباد روڈ، ماسٹر کالونی کے رہائشی  محمد سُہیل ...