بھٹکل کے منڈلی کے شمشان میں دامودر گرڈیکر کی آخری رسومات ادا کی گئیں

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 5th September 2018, 6:47 PM | ساحلی خبریں |

 بھٹکل:5/ستمبر(ایس اؤ نیوز)بنگلورو کے اسپتال میں کل اچانک انتقال ہونے والے بھٹکل نامدھاری سماج کے لیڈر دامودر گرڈیکر کی آخری رسومات ان کے گاؤں منڈلی میں ادا کی گئیں۔

بنگلورو کے اسپتال میں ان کی بہن کے لڑکے مقامی رکن اسمبلی سنیل نائک کی نگرانی میں متوفی کو بدھ کی صبح ان کے گھر پرورگا لائی گئی ۔ سابق رکن اسمبلی جے ڈی نائک، ضلع پنچایت سابق صدر رمانند نایک، کراولی منجاؤ کے مینجنگ ایڈیٹر گنگا دھر ہیرے گتی، نامدھاری سنگھ کے صدر ایم آر نائک، سابق صدر ڈی بی نائک، جے این نائک، بی کے نائک، سماجی کارکن نذیر قاسمجی، ایس ایم عبدالقادر، عبدالروؤف نائطے سمیت سینکڑوں لوگ گھر کے باہر جمع دیکھے گئے ۔ اس کے بعد منڈلی کے شمشان میں ان کی آخری رسومات اداکی گئیں۔

ایک نظر اس پر بھی

منگلورو سائی مندر کے پاس بی جے پی کی تشہیر - بھکتوں نے جتایا اعتراض

منگلورو کے اوروا میں چیلمبی سائی مندر کے پاس رام نومی کے موقع پر جب بی جے پی والوں نے پارلیمانی انتخاب کی تشہیر شروع کی تو وہاں پر موجود سیکڑوں بھکتوں نے اس کے خلاف آواز اٹھائی جس کے بعد بی جے پی اور کانگریسی کارکنان کے علاوہ عام بھکتوں کے درمیان زبانی جھڑپ ہوئی