بھٹکل : کیرلا کلچرل فورم کی طرف سے کیرلا کے متاثرین کو امداد

Source: S.O. News Service | By Abu Aisha | Published on 3rd September 2018, 6:23 PM | ساحلی خبریں |

بھٹکل:3/ستمبر(ایس اؤ نیوز) ریاست کیرلا میں سیلاب سے متاثرین کی امداد کے لئے کیرلا وزیر اعلیٰ متاثرین فنڈ کو کیرلا کلچرل فورم بھٹکل کی جانب سے1،25،000روپئے کا تعاون دیاگیا۔

اس موقع پر بات کرتے ہوئے فورم کے صدر سی ایم دیوی داس نے کہاکہ کیرلا میں سیلاب کی وجہ سے سیکڑوں لوگ ہلاک ہوئے ہیں تو ہزاروں خاندان متاثرہوئے ہیں۔ اب جب کہ سیلاب تھم گیا ہے تب بھی لوگ اپنے گھروں کے لوٹنے کے لئے مشکلات کاسامنا کررہے ہیں۔ ایسے موقعوں پر وہاں کے لوگوں کی مدد کرنا ہمارا فرض بنتاہے۔ شہر بھٹکل کے حدود م یں قریب 200کیرلا کے باشندے قیام پذیر ہیں۔ ان سب نے اپنی طرف سے جو کچھ دیا ہے وہ ہم نے متاثر ہ فنڈ کے لئے دیا ہے۔ فورم کے سکریٹری جوشے بھٹکل ، وی اشوکن ، والسن نائر، بینی جارج، وی وی سریندرن موجود تھے۔

ایک نظر اس پر بھی

اُڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر حادثہ - بائک سوار ہلاک

اڈپی - کنداپور نیشنل ہائی وے پر پیش آئی  بائک اور ٹرک کی ٹکر میں  بائک سوار کی موت واقع ہوگئی ۔     مہلوک شخص کی شناخت ہیرور کے رہائشی  کرشنا گانیگا  کی حیثیت سے کی گئی ہے جو کہ اُڈپی میونسپالٹی میں الیکٹریشین کے طور پر ملازم تھا ۔

بھٹکل، ہوناور، کمٹہ میں سنیچر کے دن بجلی منقطع رہے گی

ہیسکام کی طرف سے جاری پریس ریلیز کے مطابق ہوناور، مرڈیشور اور کمٹہ سب اسٹیشنس کے علاوہ مرڈیشور- ہوناور اور کمٹہ - سرسی 110 کے وی لائن میں میں مرمت ، دیکھ بھال،جمپس کو تبدیل کرنے کا کام رہنے کی وجہ سے مورخہ 20 اپریل بروز سنیچر صبح 9 بجے سے دوپہر 2 بجے تک بھٹکل، ہوناور اور کمٹہ تعلقہ ...

اڈپی - چکمگلورو حلقے میں عمر رسیدہ افراد، معذورین نے اپنے گھر سے کی ووٹنگ

جسمانی طور پر معذوری اور عمر رسیدگی کی وجہ سے پولنگ اسٹیشن تک جا کر ووٹ ڈالنا ممکن نہ ہونے کی وجہ سے 1,407 معذورین اور 85 سال سے زیادہ عمر کے 4,512 افراد نے   کرنے کے بجائے اپنے گھر سے ہی ووٹنگ کی سہولت کا فائدہ اٹھایا ۔ 

بھٹکل میں کوآپریٹیو سوسائٹی سمیت دو مقامات پر چوری کی واردات

شہر کے رنگین کٹّے علاقے میں واقع ونائیک کو آپریٹیو سوسائٹی کے علاوہ دیہی پولیس تھانے کے حدود میں ایک دکان اور مرڈیشور بستی مکّی کے ایک سروس اسٹیشن میں سلسلہ وار چوری کی وارداتیں انجام دیتے ہوئے لاکھوں روپے نقدی لوٹی گئی ہے ۔